برسٹل، 25 مئی .افغانستان کے خلاف کھیلے گئے پریکٹس میچ کے دوران پاکستان کے نوجوان فاسٹ بالر محمد حسنین نے 95 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کراتے ہوئے ایک نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔حالیہ چند برسوں کے دوران کسی بھی پاکستانی گیند باز کی جانب سے اس رفتار سے گیند بازی نہیں کرائی گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق افغانستان کے خلاف ورلڈکپ کے پہلے پریکٹس میچ میں پاکستان کے نوجوان فاسٹ بالر محمد حسنین نے 95 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کروائی۔ یہی وجہ ہے کہ محمد حسنین کو اب پاکستان کا نیا شعیب اختر قرار دیا جانے لگا ہے۔