مولانا آزاد اقلیتی مالیاتی کارپوریشن کے لیے سرکاری ضمانت500 کروڑ روپے منظور

  1. ریاستی کابینہ کا فیصلہ، نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار کی کوشش کامیاب
  2. جمیعۃ علمائے ہند نے نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار کا شکریہ ادا کیا

ممبئی: نئی دہلی کے قومی اقلیتی ترقیاتی ومالیاتی کارپوریشن (NMDFC)سے قرض لینے کے لیے مولانا آزاد اقلیتی مالیاتی ترقی کارپوریشن کی سرکاری ضمانت کی حد کو۸سال کے لیے 30 کروڑ روپے سے بڑھا کر 500 کروڑ روپے کرنے کی تجویز آج کابینہ میں منظوری کی گئی ہے۔ یہ تجویز منظور کرانے کے لیے نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار نے مسلسل فالواپ کیا جس کے لیے جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا محمود مدنی و جمعیۃ علماء مہاراشٹر کے صدر مولاناحافظ ندیم صدیقی نے اجیت پوار کا شکریہ ادا کیا ہے۔

ریاست میں مولانا آزاد اقلیتی ترقیاتی کارپوریشن کی قرض کی اسکیمیں قومی اقلیتی ترقی اور مالیاتی کارپوریشن (NMDFC) نئی دہلی کی مدد سے چلائی جاتی ہیں۔ آج کی کابینہ کی میٹنگ نے ان اسکیموں کو مؤثر طریقے سے نافذ کرنے کے لیے مولانا آزاد اقلیتی اقتصادی ترقیاتی کارپوریشن کی سرکاری ضمانت کی حد کو 8 سال کے لیے 30 کروڑ سے بڑھا کر 500 کروڑ کرنے کی تجویز کو منظوری دی۔

اقلیتی برادری کے مختلف مطالبات کے سلسلے میں یہ فیصلہ لینے کے لیے 31 اگست کو نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار کے دیوگیری بنگلے پر ایک میٹنگ ہوئی تھی۔اس میٹنگ میں جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا سید محمود مدنی کے ساتھ مسلمانوں کے مختلف مسائل پر بات چیت ہوئی تھی۔اس میٹنگ میں جمیعۃ علمائے ہند مہاراشٹر کے ریاستی صدر مولانا حافظ ندیم صدیقی کے ساتھ 36 اضلاع کے 103 علماء کرام نے شرکت کی تھی۔ اگست کے مہینے میں ہونے والی اس میٹنگ کے فوراً بعد ستمبر کے مہینے میں منترالیہ میں نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار کے ساتھ اسی مسئلہ پر ایک میٹنگ ہوئی۔ اس میٹنگ میں نائب وزیر اعلیٰ نے مرکزی حکومت کو دی جانے والی 30 کروڑ روپے کی ضمانت کو بڑھا کر 500 کروڑ روپے کرنے کا یقین دلایا۔ آج کے کابینہ کے فیصلے سے نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار کا وعدہ پورا ہو گیا ہے۔

مولانا آزاد اقلیتی ترقیاتی کارپوریشن کے ذریعہ اقلیتی طبقہ کے نوجوانوں کو قرض فراہم کیا جاتا ہے۔ کارپوریشن کے ذریعے دیے گئے قرضوں کی ضمانت ریاستی حکومت کی طرف سے دی جاتی ہے۔ چونکہ ریاستی حکومت صرف 30 کروڑ روپے کی ضمانت دے رہی تھی، اس لیے قرضوں کی تقسیم پر پابندیاں تھیں۔ نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار نے اقلیتی برادری کے زیادہ سے زیادہ نوجوانوں کو قرض حاصل کرنے اور کاروبار کرنے کی ترغیب دینے کی کوششیں شروع کیں۔ اس کے مطابق مولانا آزاد اقلیتی ترقیاتی کارپوریشن کے 500 کروڑ روپے کے قرض کی فراہمی کی ضمانت دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ مولانا سید محمود مدنی اور ندیم صدیقی نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار نے اقلیتی برادری کی ترقی کے لیے ہمیشہ مثبت موقف اختیار کیا ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading