نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار کی جانب سے یوم جمہوریہ کی مبارکباد
ممبئی: ملک کی آزادی، یکجہتی، سالمیت، خود مختاری، آئین، ملک کی جمہوریت اور سرحدوں کی حفاظت کے لیے اپنے جانوں کی قربانی دینے والے بھارت ماتا کے سپوتوں کے سامنے آج سر جھکانے کا دن ہے۔ آزادی کے عظیم سپاہیوں اور ان کے اہل خانہ کی قربانیوں سے حاصل آزادی اور ملک کی یکجہتی، سالمیت، خود مختاری کو برقرار رکھنے کی طاقت صرف ہمارے آئین، جمہوریت کے نظام اور تمام مذاہب کے تئیں احترام کی سوچ میں ہے۔ اس عظیم دن کے موقع پر میں ریاست بھر کے تمام لوگوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ یہ باتیں نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار نے کہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملک کی آزادی کے بعد کے 76 برسوں کی مسافت میں، کسانوں، محنت کشوں، تاجروں، صنعتکاروں، اساتذہ، محققین، فوجیوں، ادیبوں، کھلاڑیوں، فنکاروں اور دیگر نے اپنی محنت سے ملک کا وقار بڑھایا۔ ملک کے ہر فرد نے ملک کی ترقی اور تشکیل میں اپنا کردار ادا کیا۔ یہ ملک ہر شہری کا ہے۔ ہماری سب کی یکجہتی سے ہی آج کا طاقتور ہندوستان مضبوطی سے کھڑا ہے۔