NCP Urdu News 8 April 23

بیلیٹ پیپر سے ووٹنگ کی صورت میں بی جے پی اقتدار آہی نہیں سکتی: مہیش تپاسے

ممبئی:مودی حکومت سے 2024 کے انتخابات میں ای وی ایم پر پابندی لگانے کا مطالبہ کرتے ہوئے، سول سوسائٹی اور سیاسی پارٹیاں ای وی ایم مشینوں کے بارے میں شکوک و شبہات کا اظہار کر رہی ہیں، لیکن بی جے پی کو ڈر ہے کہ اگربیلٹ پیپر سے ووٹنگ کی اجازت دی گئی تو وہ کسی صورت اقتدار میں نہیں آسکتی۔ یہ باتیں این سی پی کے ریاستی چیف ترجمان مہیش تپاسے نے کہی ہیں۔

تپاسے نے کہا کہ بنگلہ دیش نے حال ہی میں ای وی ایم کے استعمال پر پابندی لگا دی ہے اور اعلان کیا ہے کہ وہ بیلٹ پیپر کے ذریعے عام انتخابات کرائے گا۔ دنیا کے کئی ترقی یافتہ ممالک نے ای وی ایم کی صداقت پر شک ظاہرکرتے ہوئے ان کے استعمال پر پابندی لگا دی ہے۔ہندوستان میں بیشتر سیاسی پارٹیاں اوررضاکار تنظیمیں ای وی ایم کے بارے میں شکوک و شبہات ہیں۔ اس پر کئی بارخدشات کا اظہار کیا جا چکا ہے۔ لیکن مودی حکومت نے ان خدشات کو دور نہیں کرنے کے لیے کوئی اقدام نہیں کیا ہے۔این سی پی کے صدر جناب شرد پوار نے چند روز قبل ای وی ایم کے استعمال سے متعلق خدشات پر اپوزیشن پارٹیوں کی ایک میٹنگ بلائی تھی۔ تپاسے نے بی جے پی کو چیلنج کررتے ہوئے کہا کہ اگر بی جے پی کو 2024میں دوبارہ اقتدار میں آنے کا یقین ہے تو وہ سول سوسائٹی وسیاسی پارٹیوں کے تمام شکوک وشبہات کو دور کرتے ہوئے بیلیٹ پیپر سے ووٹنگ کرائے۔ اگر ملک میں بیلٹ پیپر سے عام انتخابات ہوجائیں تو ہم دعوے کے ساتھ کہہ سکتے ہیں کہ بی جے پی 150/کے عدد سے آگے نہیں جاسکے گی اور اس بات کا احساس بی جے پی کوبھی ہے۔