NCP Urdu News 25 June 25

نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار کی زیر صدارت ریاستی ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ

سرکاری دفاتر کی خود کی عمارات میں منتقلی، عوامی سہولت کے پیشِ نظر منصوبوں میں تیزی اور مرہٹواڑہ ریلوے منصوبے کو رفتار دینے کی ہدایت

ممبئی: 25 جون 2025

ریاست میں جاری تمام اہم ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ وقت پر مکمل کرنے اور ان کے نفاذ کے دوران عوام کو کسی بھی قسم کی پریشانی نہ ہو، اس بات کو یقینی بنانے کی ہدایت ریاست کے نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار نے آج دی۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری دفاتر کو کرایہ کی عمارات سے نکال کر خود کی ملکیتی عمارات میں منتقل کرنے کے لیے ریاست بھر میں ایک خصوصی مہم چلائی جائے۔ اس مقصد کے لیے درکار فنڈز کی فراہمی کو ترجیح دی جائے اور عمارات کی تعمیر کے کام کو اولین حیثیت دی جائے۔ اجیت پوار نے مرہٹواڑہ کے لیے اہم سمجھے جانے والے ’اہلیہ نگر-بیڑ-پرلی‘ ریل منصوبے کو تیزی سے مکمل کرنے کی بھی ہدایت دی۔

اجیت پوار کی صدارت میں آج منترالیہ میں ’نائب وزیر اعلیٰ کی پروجیکٹ مانیٹرنگ کمیٹی‘ کی ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی۔ اس اجلاس میں ریاست کے مالیات محکمہ کے ایڈیشنل چیف سکریٹری او پی گپتا، عوامی تعمیرات محکمہ کی ایڈیشنل چیف سکریٹری منیشا مہیسکر، زراعت محکمہ کے پرنسپل سکریٹری وکاس چندر رستوگی، مہاراشٹر ریل انفراسٹرکچر کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر راجیش کمار جیسوال، نائب وزیر اعلیٰ کے دفتر کے سکریٹری ڈاکٹر راجیش دیشمکھ، پمپری-چنچوڑ میونسپل کمشنر شیکھر سنگھ، پبلک ورکس ڈپارٹمنٹ (پونے) کے چیف انجینئر اتل چوہان بھی موجود تھے۔ جبکہ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے اجلاس میں پونے کے ڈویژنل کمشنر چندرکانت پلکنڈوار، پونے میونسپل کمشنر نول کشور رام، مہامٹرو کے منیجنگ ڈائریکٹر شراون ہرڈیکر، پونے کے کلکٹر جتیندر ڈوڈی، ستارا کے کلکٹر سنتوش پاٹل، مہانگر کمشنر و سی ای او یوگیش مہسے اور پی ایم آر ڈی اے سمیت دیگر متعلقہ اضلاع کے سینئر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کی نظامت نائب وزیر اعلیٰ کے دفتر کے ڈپٹی سکریٹری وکاس ڈھاکنے نے کی۔

اجلاس کے دوران اجیت پوار نے پونے شہر کی ترقی کے لیے اہم منصوبوں پر بھی گفتگو کی، جیسے شواجی نگر تا ہنجواڑی میٹرو، پونے میٹرو لائن 1 اور 2 اور کوکن کے سیاحتی فروغ کے لیے ریوَس تا ریڈی کوسٹل ہائی وے پروجیکٹ۔ ان کے علاوہ انہوں نے لوناولہ میں اسکائی واک اور ٹائیگر پوائنٹ، ستارا میں میڈیکل کالج، علی باغ کے اُسَر میں گورنمنٹ میڈیکل کالج، پونے رنگ روڈ، وڈالا میں جی ایس ٹی بھون، پونے-ناسک ہائی اسپیڈ ریلوے، ’سارتھی‘ ادارے کے چھترپتی سنبھاجی نگر، ناسک، کولہاپور، ناگپور، کھارگھر اور امراوتی میں قائم ڈویژنل ذیلی مراکز کی تعمیر، آندھ-پونے میں مجوزہ ایمس ہسپتال، رتناگری میں مرکرواڈا بندرگاہ کی ترقی، ممبئی میں ریڈیو کلب جیٹی، نیرل-شیروڑ-کرجت سڑک، ستارا کا فوجی اسکول، پرلی (ضلع بیڑ) میں گورنمنٹ ویٹرنری کالج، بارامتی میں گورنمنٹ ویٹرنری کالج، پُرندر ہوائی اڈہ، بارامتی ہوائی اڈہ، بیڑ ہوائی اڈہ، پونے میں کرشی بھون، اولمپک بھون، مزدور فلاح و بہبود بھون، ٹاؤن پلاننگ بھون، کوآپریٹو بھون، رجسٹری بھون، پونے میں ویر لہوجی وستاد کی یادگار، چھترپتی شِواجی کے صاحبزادے چھترپتی سنبھاجی مہاراج کے وڈھو اور تُلاپور میں مجوزہ یادگاریں، پھولے واڑہ کی یادگار سمیت کئی اہم منصوبوں کی موجودہ صورت حال کا بھی تفصیلی جائزہ لیا۔

نائب وزیر اعلیٰ نے تمام متعلقہ محکموں اور افسران کو ہدایت دی کہ ترقیاتی کاموں کو مقررہ وقت پر مکمل کرنے کے لیے باہمی تال میل سے کام کریں اور جہاں کہیں بھی رکاوٹیں ہوں ان کا فوری طور پر ازالہ کریں تاکہ عوام کو سہولت حاصل ہو اور ریاست کی مجموعی ترقی کو رفتار ملے۔

NCP Urdu News 25 June 25.docx

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading