گھروں میں ہی رہ کر عیدالفطر کا تہوار منائیں اور فون کے ذریعے مبارکباد پیش کریں: عیدالفطرکے موقع پر ریاست کے عوام کو نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار کی مبارکباد

ممبئی : کورونا کے خلاف ہماری لڑائی جاری ہے ، حالانکہ ہم ابھی تک نہیں مکمل طور پر کامیاب نہیں ہوسکے ہیں، مگر ایک فیصلہ کن مرحلے میں ضرور داخل ہوچکے ہیں۔ نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ عید الفطرکی نماز اپنے اپنے گھر وں میں ہی ادا کریں اور رشتہ داروں اور دوست واحباب سے بالمشافہ ملاقات کرنے یا گلے ملنے کے بجائے فون کے ذریعے پر مبارکباد دیں ۔

اجیت پوار نے کہا ہے کہ گذشتہ دو ماہ سے ریاست سمیت پورا ملک کورونا کے بحران سے دوچار ہے اور لاک ڈاون جاری ہے۔ رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے دوران مسلمان بھائیوں نے گھروں میں ہی اپنی تراویح کی نماز ، روزہ سحری ، روزا افطار اور دیگر مذہبی امور کو ادا کیا۔ چونکہ ابھی بھی کورونا کا بحران جاری ہے ،

لہٰذاتمام مسلمان بھائیوں کواپنے اپنے گھر وں میں ہی رہ کر عیدالفطرمنانی چا ہئے۔کوئی بھی گھرسے باہر نہ نکلے، راستوں پر بھیڑ نہ کریں، مسجدوں، سڑکوں ومیدانوں میں یکجا نہ ہوں، عوامی تقریبات کا انعقاد نہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ عیدالفطر کی نماز ادا کرنے کے بعد لوگوں کو مل کربالمشافہ مبارکباد دینے کے بجائے موبائیل کے ذریعے مبارکباد دیں۔اس کے علاوہ کرونا بحران کے خاتمے کے لئے دعا کریں۔ اپنے مبارکبادی پیغام میں ، نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار نے کہاہے کہ سب کو مرکز اور ریاستی حکومت کے رہنما خطوط پر عمل کرتے ہوئے خوشی کے ساتھ ‘رمضان عید’ منانی چاہئے۔

انہوں نے کہا ہے کہ کرونا کی لڑائی اب ایک فیصلہ کن مرحلے پر داخل ہو چکی ہے ، اب حکومت جلد ہی مرحلہ وارطریقے سے لاک ڈاون ختم کرنے کا فیصلہ کرے گی۔ اب ہمیں ریاست کی بگڑی ہوئی معیشت کو سدھارنے کی کوشش کرنی ہے۔ حکومت اس کے لئے منصوبہ بنا رہی ہے۔اس معاملے میں عوام کے تعاون کی اشدضرورت ہے۔

انہوں نے اپیل کی کہ اس مقدس رمضان عید کے پیشِ نظر آئیے ہم سب اس معاملے میں حکومت کو تعاون دینے کا عزم کریں۔کوروناکے خلاف جنگ جیت کر ہم ایک خوشنما عید کے تہوار کا احساس کریں گے۔ اس موقع پر نائب وزیر اعلی اجیت پوار نے ریاست کے تمام عوام کو عیدالفطرکی مبارکباد پیش کی۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading