وزیر محصول بالاصاحب تھورات کی جانب سے عیدالفطر کی پرخلوص مبارکباد

عیدالفطر سادگی کے ساتھ اپنے اپنے گھروں میں منانے کی اپیل

ممبئی: اسلام میں رمضان المبارک کو بہت اہم مقام حاصل ہے۔ اسی مہینے میں اللہ نے اپنا کلام قرآن نازل کیا اور اس پورے مہینے میں روزہ رکھنے کا حکم دیا۔ لیکن اس سال کا رمضان کے کورونا کے بحران کے دوران آنے کی وجہ سے ہمارے مسلمان بھائیوں نے رمضان المبارک کی عبادتیں اپنے گھروں میں ہی ادا کیں اورسرکاری احکام کی پابندی کی۔

اب چونکہ عیدالفطرآچکی ہے، لہذا میں ریاست کے تمام عوام کو اس موقع پرمبارکبادپیش کرتے ہوئے یہ اپیل کرتا ہوں کہ عیدالفطر کے موقع پربھی اپنے گھروں میں ہی رہ کر یہ تہوار منائیں اور سماج کے سامنے ایک مثال پیش کریں۔ یہ باتیں آج یہاں مہاراشٹر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر و وزیرمحصول بالاصاحب تھورات نے کہی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ ملک کے سامنے کورونا کی شکل میں آئی ہوئی مصیبت کے پیشِ نظر تمامسلم بھائیوں نے رمضان المبارک کا اہتمام نہایت سادگی کے ساتھ اپنے گھروں میں رہتے ہوئے کیا۔ ہمارے مسلمان بھائیوں نے اس مبارک مہینے میں کہیںبھیڑ بھاڑ نہیں کی اور حکومت کی جانب سے دی جانے والی ہدایات پر عمل کرتے رہے۔

رام نومی، ہنومان جینتی، گڈی پاڈوا، مہاویر جینتی کا بھی تہوار بھی تمام لوگوں نے نہایت سادگی سے اپنے اپنے گھروں میں رہ کر منائیں۔ اس بار کا عیدالفطر بھی اسی سادگی سے منائیں۔ اس کے علاوہ عید کے موقع پر مذہب اور ذات پات سے بلند ہوکر تمام غریبوں وبے سہاروں کی مدد کریںکہ یہی ان کے لیے عیدی ہوگی۔

لاک ڈاون کی خلاف ورزی نہ کریں۔ماسک کا استعمال کریں۔ فزیکل ڈیسٹینسگ کوبرقراررکھیں، لوگوں سے بالمشافہ ملاقات کرکے عیدالفطرکی مبارکباددینے کے بجائے فون، ایس ایم ایس، واٹس ایپ جیسے سوشل پلیٹ فارم کا استعمال کرتے ہوئے ایک دوسرے کو مبارکباد دیں نیز میری جانب سے عیدالفطر کی پرخلوص مبارکبادقبول کریں۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading