NCP Urdu News 24 Dec 2020

سدابھاؤ کھوت پہلے خود کے اعتماد کی جانچ کریں: نواب ملک

ممبئی: بی جے پی لیڈر سدابھاؤ کھوت کے ذریعے این سی پی کے قومی سربراہ شردپوار پر تنقید کیے جانے پر پارٹی نے سخت جواب دیتے ہوئے کھوت کو مشورہ دیا ہے کہ وہ پہلے خود کے بھروسے کی جانچ کرلیں اس کے بعد ہمارے قائد پر تنقید کریں۔ پارٹی کے قومی ترجمان نواب ملک نے میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سدابھاؤ کھوت خود ایک دھوکے باز کا کردار اداکرتے ہیں، ان کے دھوکے بازی سے پوری ریاست واقف ہے، وہ بھلا کس منہ سے ہم پر تنقید کرتے ہیں؟ نواب ملک نے کہا کہ وزارت کے لیے راجوشیٹی کے ساتھ کس نے دھوکہ کیا؟ اس سے ہرکوئی واقف ہے۔ ان کی پوری سیاست ہی دھوکے بازی پر منحصر ہے، وہ بھلاکس منہ سے ہم پر تنقید کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جن کے دامن میں خود ہی سیکڑوں داغ ہوں انہیں چاند پر انگلی نہیں اٹھانی چاہیے۔

انتخابات آنے یا کوئی پریشانی آجانے پر کسانوں کے اکاؤنٹ میں پیسے جمع ہوتے ہیں: نواب ملک

ممبئی: وزیراعظم مودی کے ذریعے کسانوں کے اکاؤنٹ میں پیسے جمع کرنے کے اعلان پر این سی پی نے تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب انتخابات آتے ہیں یا حکومت پر کوئی پریشانی آتی ہے تو کسانوں کے اکاؤنٹ میں پیسے جمع ہوتے ہیں۔ واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے یہ اعلان کیا گیا ہے کہ کسانوں کے اکاؤنٹ میں جمعہ یعنی آج 6-6ہزار روپئے جمع کیئے جائیں گے۔

نواب ملک نے سوال وزیراعظم سے سوال کیا کہ کسانوں کو ۶ہزار روپئے دیتے ہیں اور پھر ان کی واپسی کے لیے کسانوں کو نوٹس بھی روانہ کرتے ہیں، آخر یہ ہوکیا رہا ہے؟ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کسانوں سے بات چیت کرنے والے ہیں اور اس بات چیت میں بی جے پی کے ہی کارکنان نظر آئیں گے اور پریس کانفرنس کے ذریعے جھوٹی تشہیر کرائی جائے گی۔ نواب ملک نے کہا کہ دیوندرفڈنویس اور چندرکانت پاٹل پونے میں احتجاج کررہے ہیں۔ ایک حزبِ مخالف لیڈر اور دوسرے بی جے پی کا ریاستی لیڈر ہیں۔ انہیں ودربھ ومراٹھواڑہ میں کوئی نہیں پوچھتا، اسی لیے ان پر یہ وقت آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کبھی کسانوں کی پارٹی نہیں رہی بلکہ کسانوں کے پیداوار کی لوٹ کرنے والی پارٹی ہے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading