NCP Urdu News 21 Dec. 25

این سی پی کی ترقیاتی پالیسی پر عوام کی مہر تصدیق

میونسپل انتخابات کے نتائج پر نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار کا ردِعمل

ممبئی: میونسپل کارپوریشن، میونسپل کونسل اور نگر پنچایت کے انتخابی نتائج پر ردِعمل ظاہر کرتے ہوئے اجیت پوار نے کہا ہے کہ این سی پی کو حاصل ہونے والی شاندار کامیابی اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ عوام نے پارٹی کی ترقیاتی سوچ، ہمہ گیر ترقی اور تمام مذاہب کے احترام پر مبنی پالیسی پر اپنی مہرِ تصدیق ثبت کر دی ہے۔ ان کے مطابق یہ نتائج اس امر کی نشاندہی کرتے ہیں کہ ریاست کی عوام حکومت کی ایک سالہ کارکردگی سے مطمئن ہے۔

اجیت پوار نے کہا کہ عوام نے محض وعدوں پر نہیں بلکہ عملی طور پر کیے گئے کاموں، مؤثر قیادت اور ٹھوس فیصلوں پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ ریاست کے ہمہ جہتی ترقیاتی ایجنڈے، بالخصوص دیہی اور نیم شہری علاقوں میں بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے لیے کیے گئے فیصلے ووٹروں کو پسند آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی مہا یُتی کی اجتماعی کامیابی ہے۔ جہاں جہاں اتحادی جماعتوں نے مل کر انتخاب لڑا، وہاں عوام نے بھرپور اعتماد کا مظاہرہ کیا اور جہاں دوستانہ مقابلے ہوئے وہاں بھی جمہوری اقدار کا احترام برقرار رکھا گیا۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ ہونے والے میونسپل کارپوریشن انتخابات میں بھی مہا یوتی اسی اتحاد، ہم آہنگی اور قوت کے ساتھ میدان میں اترے گی۔ اس موقع پر اجیت پوار نے ریاست بھر میں کامیاب ہونے والے تمام میئرز، نگر صدور اور نگر سیوکوں کو مبارکباد بھی دی۔

نائب وزیر اعلیٰ نے کہا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران حکومت نے ریاست کی مجموعی ترقی کے لیے جو فیصلے کیے اور جن منصوبوں کو تیز رفتاری سے نافذ کیا، یہ کامیابی انہی اقدامات کا نتیجہ ہے۔ مرکزی حکومت کی جانب سے بھی ریاست کو بھرپور تعاون حاصل ہو رہا ہے۔ بلدیاتی اداروں کے ذریعے شہروں کی کایا پلٹ کرنا، پانی کے مسائل حل کرنا اور سڑکوں و صحت کی سہولیات کو ترجیح دینا آئندہ حکومت کے بنیادی اہداف ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریاست کی عوام نے ترقی کو مدنظر رکھتے ہوئے مہا یوتی کو جو زبردست کامیابی دلائی ہے، اس پر این سی پی کی جانب سے وہ تمام عوام کے شکر گزار ہیں۔ انہوں نے یقین دلایا کہ آئندہ بھی پارٹی شیواجی، شاہو، پھولے اور امبیڈکر جیسے عظیم رہنماؤں کی فکر و نظریے کے مطابق کام کرتی رہے گی اور مرحوم یشونت راؤ چوان کے مہذب اور اصولی سیاست کے ورثے کو آگے بڑھائے گی۔

NCP Urdu News 21 Dec. 25.docx

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading