- چھترپتی سمبھاجی سوراجیہ کے محافظ تھے، اجیت پوار کے خلاف احتجاج غلط
ممبئی: گولولکر وساورکر نے اپنی کتابوں میں چھترپتی سمبھاجی کے بارے میں جو تضحیک آمیز باتیں لکھی ہیں کیا بی جے پی ان سے متفق ہے،اگر وہ متفق نہیں ہے تو کیا ان کتابوں کو بی جے پی نذرِ آتش کرے گی؟یہ سوال این سی پی کے ریاستی ترجمان مہیش تپاسے نے کیا ہے۔
تپاسے نے یہ بھی کہا کہ اپوزیشن لیڈر اجیت پوار کے خلاف بی جے پی جو احتجاج کررہی ہے وہ مکمل طو رپر غلط ہے۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی چھترپتی سنبھاجی مہاراج کی تاریخ نہیں جانتی۔وہ سوراجیہ کے محافظ تھے اور انہوں نے جو120 سے زائد لڑائیاں لڑیں اورجیتیں وہ سوراجیہ کے تحفظ کے لیے تھا۔آر ایس ایس کے بانی گولولکر وہندومہاسبھا کے بانی ساورکر نے اپنی کتابوں میں چھترپتی سمبھاجی کے بارے میں نہایت تضحیک آمیز باتیں کہی ہیں۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا یہ باتیں بی جے پی کو منظور ہیں؟تپاسے نے کہا کہ گورنر، بی جے پ کے ترجمان اورکچھ وزیروں نے چھترپتی شیواجی کے بارے میں توہین آمیز بیانات دیئے،جس کی مذمت اپوزیشن لیڈر اجیت پوار نے اسمبلی میں کی۔ اس کے خلاف بی جے پی جو احتجاج کررہی ہے وہ اس کا دوغلاپن ہے اور وہ صرف اجیت پوار کو بدنام کرنے کے لیے کیا جارہا ہے۔ مہیش تپاسے نے بی جے پی کے ایم ایل اے نریندرپوار سے سوال کیا ہے کہ بی جے پی کے گورنر، ترجمان اور وزیر منگل پربھات لوڈھا وچندرکانت پاٹل نے شیواجی مہاراج کی توہین کی، کیا وہ انہیں بھی پاکستان بھیجیں گے؟ جب یہ لوگ شیواجی مہاراج کی توہین کررہے تھے تو نریندرپوار اپنے منھ میں دہی کیوں جمائے بیٹھے تھے