شرڈی میں این سی پی کے ’نوسنکلپ شوِر‘ کا جوش و خروش کے ساتھ آغاز
شرڈی: پارٹی کو ملی کامیابی سے مغرور ہونے کے بجائے زمین پر قدم جما کر کام کرنے کی اپیل کرتے ہوئے این سی پی کے ریاستی صدر اور رکن پارلیمنٹ سنیل تٹکرے نے آج شِوِر میں واضح کیا کہ مستقبل میں تنظیم کو ایک مضبوط نظریاتی سمت دینی ہوگی۔ سنیل تٹکرے نے کہا کہ 2047 تک ایک مضبوط پارٹی بنانے کی ذمہ داری ہماری ہے اور اجیت دادا کی قیادت میں پارٹی کو متحد کرتے ہوئے عزم کے ساتھ آگے بڑھنا ہے۔
اس شِوِر میں رکنیت سازی مہم کا آغاز این سی پی کے قومی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار، قومی ورکنگ صدر اور رکن پارلیمنٹ پرفل پٹیل، ریاستی صدر اور رکن پارلیمنٹ سنیل تٹکرے کے ہاتھوں ہوا۔ شِوِر کا آغاز پارٹی کے پرچم کشائی سے ہوا، جس میں پارٹی کے عہدیداران اور کارکنان بڑی تعداد میں موجود تھے۔
شِوِر کے پہلے دن ’ریاست کی موجودہ سیاسی صورتحال اور مستقبل کی سمت‘ کے موضوع پر سینئر صحافی سندیپ چوہان، سابق وزیر سبودھ موہتے اور سینئر اداکار سیاجی شندے نے اپنے خیالات پیش کیے۔ ’شہری آبادی میں اضافے اور پارٹی کے تنظیمی چیلنجز‘ کے موضوع پر نجیب ملا اور راج لکشمی بھوسلے نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ خواتین شعبے کی ریاستی صدر روپالی چاکنکر، یوتھ ونگ کے ریاستی صدر سورج چوہان سمیت مختلف اضلاع کے صدور نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
’خواتین کے بااختیار بنانے میں این سی پی کا کردار‘ کے موضوع پر ادیتی تٹکرے، ’آنے والے بلدیاتی انتخابات اور پارٹی کی تنظیم‘ کے موضوع پر سینئر لیڈر اور سابق وزیر نواب ملک، ’زرعی شعبے کی پالیسی‘ کے موضوع پر وزیر زراعت مانیک راؤ کوکاٹے اور ’ریاست کی ترقی میں قبائلی سماج کی اہمیت اور کردار‘ کے موضوع پر وزیر نرہری جھرول نے اپنے خیالات پیش کیے۔
’نوسنکلپ‘ شِوِر میں این سی پی کے قومی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار، قومی ورکنگ صدر اور رکن پارلیمنٹ پرفل پٹیل، ریاستی صدر اور رکن پارلیمنٹ سنیل تٹکرے، سینئر لیڈر چھگن بھجبل، سینئر لیڈر دلیپ ولسے پاٹل، سینئر لیڈر نواب ملک، وزیر حسن مشرف، وزیر نرہری جھرول، رکن پارلیمنٹ سونیترا پوار، وزیر مانیک راؤ کوکاٹے، وزیر مکرند پاٹل، وزیر بابا صاحب پاٹل، وزیر ادیتی تٹکرے، خواتین شعبے کی ریاستی صدر روپالی چاکنکر، یوتھ ونگ کے قومی صدر دھیرج شرما، یوتھ ونگ کے ریاستی صدر سورج چوہان، قومی جنرل سکریٹری اویناش آدک، پارٹی کے اسٹار پرچارک اداکار سیاجی شندے، چیف ترجمان آنند پرانجپے، موجودہ اراکین اسمبلی، اراکین پارلیمنٹ، سابق اراکین اسمبلی، سابق اراکین پارلیمنٹ، تمام ضلعی صدور، ورکنگ صدور اور عہدیداران سمیت بڑی تعداد میں پارٹی کارکنان موجود تھے۔
NCP Urdu News 18 January 25.docx