معذوروں کے لیے پیمائش اور تشخیصی کیمپ کلوا، ممبرا، دیوا میں 21 اور 22 جنوری کو خصوصی کیمپ کا انعقاد

معذوروں کے لیے پیمائش اور تشخیصی کیمپ
کلوا، ممبرا، دیوا میں 21 اور 22 جنوری کو خصوصی کیمپ کا انعقاد

تھانے (آفتاب شیخ)

تھانے میونسپل کارپوریشن، محکمہ سماجی بہبود، ضلع پریشد تھانے، اور مصنوعی اعضاء مینوفیکچرنگ کارپوریشن آف انڈیا (ALIMCO) کے تعاون سے کلوا، ممبرا، اور دیوا کے معذور سرٹیفکیٹ ہولڈروں اور 60 سال سے زائد عمر کے بزرگ شہریوں کے لیے پیمائش اور تشخیصی کیمپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ یہ کیمپ 21 اور 22 جنوری کو مولانا ابوالکلام آزاد اسپورٹس کمپلیکس، ممبرا میں صبح 10 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔

کیمپ کا بنیادی مقصد معذور افراد اور بزرگ شہریوں کے لیے مختلف معاون آلات جیسے ٹرائی سائیکل، وہیل چیئر، بیٹری سے چلنے والی موٹر سائیکل، بریل کین، سماعت کے آلات، مصنوعی اعضاء، اور دیگر ضروری اشیاء کے لیے مستحقین کی پیمائش اور تشخیص کرنا ہے۔ اس دوران کوئی سامان تقسیم نہیں کیا جائے گا، صرف رجسٹریشن اور پیمائش کی جائے گی۔

معذور افراد اور بزرگ شہریوں کو رجسٹریشن کے وقت درج ذیل دستاویزات ساتھ لانے کی ہدایت دی گئی ہے:

معذوری یا بزرگ ہونے کا ثبوت (سرٹیفکیٹ)، آدھار کارڈ یا آدھار رجسٹریشن کی رسید، آمدنی کا ثبوت (ماہانہ آمدنی کی حد: معذور افراد کے لیے ₹22,500 اور بزرگ شہریوں کے لیے ₹15,000)، بصارت سے محروم افراد کے لیے تعلیمی رجسٹریشن کا ثبوت۔ 21 جنوری: کلوا وارڈ کے مستحقین کے لیےاور 22 جنوری: ممبرا اور دیوا وارڈ کے مستحقین کے لیے کیمپ کا انعقاد کیا جائے گا۔

محکمہ سماجی ترقی کے افسر دشرتھ واگھمارے نے بتایا کہ ADIP اور RVY اسکیموں کے تحت یہ معاون آلات تقسیم کیے جائیں گے، جس کے لیے پیمائش اور تشخیص ضروری ہے۔ ڈپٹی کمشنر (سماجی بہبود) انگھا کدم نے کلوا، ممبرا، اور دیوا کے معذور اور بزرگ شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس اسکیم کا بھرپور فائدہ اٹھائیں۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading