NCP Urdu News 18 April 24

’گھڑی‘ کو دیا جانے والا ووٹ پی ایم مودی کو دیا ہوا ووٹ ہوگا:سنیترا پوار

بارامتی لوک سبھا حلقہ سے مہایوتی کی امیدوار سنیترا پوار نے اپنا نامزدگی داخل کیا

بارامتی: بارامتی لوک سبھا حلقے سے مہایوتی کی امیدوار سنیترا پوار نے اپنا پرچۂ نامزدگی داخل کر دیا ہے۔ اس دوران سنیترا پوار نے اجیت پوار کے کاموں کی تعریف کی اور کہا کہ بارامتی کی ترقی اجیت پوار کے دور اندیشی اور درست منصوبوں کی وجہ سے ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’گھڑی‘کو دیا گیا ووٹ پی ایم نریندر مودی کو دیا گیا ووٹ ہوگا اور مودی کو دیا گیا ووٹ کا مطلب ہے ترقی کو دیا گیا ووٹ۔

سنیترا پوار نے کہا کہ گزشتہ 10 سالوں میں مودی جی نے پورے دل سے کام کیا ہے اور ملک کی ترقی میں مودی جی کا بڑی حصہ داری ہے۔ بالکل اسی طرح سے بارامتی کی ترقیاتی کام کواجیت پوار نے کیا ہے۔ اجیت پوار نے ترقی کے قافلے میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا اور ترقیاتی کاموں میں کبھی سیاست نہیں کی۔

سنیترا پوار نے کہا کہ پی ایم نریندر مودی نے ہر شعبے میں بہتر کام کیا ہے اور لوگوں کا ان پر بھروسہ ہے۔ ہندوستان کو مزید بلندیوں پر لے جانے کا کام مودی جی کر رہے ہیں۔جب سنیترا پوار نے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا تو وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے، نائب وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس، نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار، مرکزی وزیر رام داس اٹھاؤلے، ایم پی پرفل پٹیل، ایم ایل اے وجے شیوتارے موجود تھے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading