NCP Urdu News 12 August 25

عوامی خدمت پر ہی عوام کا مضبوط ساتھ ملتا ہے: اجیت پوار

دیولالی، ایگت پوری اسمبلی حلقہ کے شیوسینا یو بی ٹی، این سی پی شرد پوار اور وی بی اے کے عہدیداران این سی پی میں شامل

ممبئی: ہمارا تجربہ ہے کہ جب آپ عوامی خدمت کرتے ہیں تو ہی عوام مضبوطی کے ساتھ آپ کے ساتھ کھڑے رہتے ہیں۔ لوگوں کی مشکلات دور کریں، ان کے خوشی اور غم میں شریک ہوں۔ یہ اپیل نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے قومی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار نے آج کارکنوں سے کیا۔ ناسک ضلع کے دیولالی اور ایگت پوری اسمبلی حلقہ کے شیوسینا یو بی ٹی، این سی پی شرد پوار گروپ اور ونچت بہوجن اگھاڑی کے اہم عہدیداران نے آج اجیت پوار کی موجودگی میں این سی پی میں شمولیت اختیار کی۔

اس موقع پر اجیت پوار نے کہا کہ حکومت کسانوں اور نوجوانوں کے لیے اسکیمیں نافذ کر رہی ہے۔ مرکزی حکومت نے ریاست کو 20 لاکھ گھر بنانے کا ہدف دیا ہے۔ اپنے اپنے علاقوں میں اس اسکیم کا فائدہ لوگوں تک کیسے پہنچے، اس کے لیے سب کو کوشش کرنی چاہیے۔ جتنے زیادہ لوگوں تک پہنچیں گے، اتنی ہی پارٹی مضبوطی ہو گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ آزادی کے 78 سال گزرنے کے باوجود کچھ لوگ اب بھی بے گھر ہیں، لیکن مرکز اور ریاست کی اس اسکیم سے انہیں ضرور گھر ملے گا۔

اپوزیشن پر نشانہ سادھتے اجیت پوار نے کہا کہ جب وہ ہارتے ہیں تو انتخابی کمیشن کو قصوروار ٹھہراتے ہیں، اور جب جیتتے ہیں تو اس کی تعریف کرتے ہیں۔ اگر انتخابی کمیشن غلط ہے، تو عدلیہ موجود ہے۔ میں نے بارامتی سے مسلسل انتخابات جیتے ہیں اور وہاں ایسا کبھی نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ آج نیشنلسٹ کانگریس پارٹی میں شامل ہونے والوں میں ادھو بالا صاحب ٹھاکرے گروپ کے شیتکری سنگھ کے ناسک تعلقہ صدر شرد گائیکواڑ، شرد چندر پوار گروپ کے ناسک تعلقہ صدر وِشنو تھیٹے، سچن پنگلے سمیت ناسک ضلع کی مختلف پارٹیوں کے اہم عہدیداران اور کارکن شامل ہیں۔ ایگت پوری اسمبلی حلقہ کے تریمبکیشور سے ونچت اگاڑی کے رہنما کرشنا کاشید بھی اپنے اہم عہدیداران اور کارکنوں کے ساتھ پارٹی میں شامل ہوئے۔

اس موقع پر نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے قومی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار، رکن اسمبلی سروج اہیرے، پارٹی کے خزانچی اور رکن اسمبلی شیواجی راؤ گرجے، سابق وزیر انل بھائی داس پاٹل، رکن اسمبلی سنجے کھوڑکے، رکن اسمبلی ہیرامن کھوسکر، رکن اسمبلی راجیش وٹےکر، ریاستی نائب صدر پرمود ہندوراؤ، ریاستی جنرل سیکریٹری لطیف تانبولی، معاون خزانچی سنجے بورگے، اُمیش نیمادے، جنوبی ممبئی ضلع صدر مہندر پانسارے سمیت دیگر لیڈران موجود تھے۔

NCP Urdu News 12 August 25.docx

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading