NCP Urdu News 12 April 22

ایس ٹی ملازمین سے وصولی کے معاملے میں پڈلکر وکھوت کی تفتیش کی جائے: مہیش تپاسے

ممبئی: بی جے پی کے موجودہ ایم ایل اے پڈلکر اور سابق وزیر سدابھاؤ کھوت نے ایس ٹی ملازموں کے احتجاج کی قیادت کی تھی اس لئے ایڈووکیٹ سداورتے کے ذریعے جمع کی گئی رقم میں کیا ان دونوں کا بھی حصہ ہے؟ اس کی بھی جانچ ہونی چاہئے۔ یہ مطالبہ این سی پی کے ریاستی ترجمان مہیش تپاسے نے آج میڈیا سے بات کرتے ہوئے کیا ہے۔

تپاسے نے کہا کہ سداورتے نے ایس ٹی ملازمین سے ابتداء میں 530روپئے اوربعد میں 300روپئے جمع کیا تھا اوریہ بات عدالت کے روبرو جرح میں سامنے آئی ہے۔ تقریباً 90ہزار ملازمین سے یہ پیسے لئے گئے ہیں اور اس رقم کی تعداد کافی زیادہ ہے۔ اگر یہ رقم نقد لی گئی ہے تو نقد پیسے لینا انکم ٹیکس قانون کے مطابق جرم ہے۔ مہیش تپاسے نے کہا کہ ایس ٹی کارپوریشن کے انضمام کی عدالت نے منظوری نہیں دی، اس لئے پانچ مہینے ملازمین کا نقصان ہوا ہے۔ ایس ٹی ملازمین کے اس احتجاج کو غلط سمت دینے کی کوشش کی گئی تھی اور اس کو بی جے پی نے بھرپور حمایت دی تھی۔ تفتیش کے دوران اس بات کو بھی پیشِ نظررکھا جائے کہ ایس ٹی ملازمین سے جمع کی گئی رقم کتنی جمع کی گئی اور ان میں بی جے پی کے لیڈروں کا کتنا حصہ تھا۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading