• 425
    Shares

مہاراشٹر بند کے دوران این سی پی کاہتاتماچوک پرزبردست احتجاج

مودی ویوگی سرکار کے خلاف نعرے بازی، جینت پاٹل، سپریاتائی سولے ونواب ملک نے قیادت کی

ممبئی: مہاراشٹر بند کے دوران این سی پی نے شہر کے ہتاتماچوک پر زبردست احتجاج کرتے ہوئے مرکز کی مودی واترپردیش کی یوگی حکومت کے خلاف زبردست نعرے بازی کی۔ اترپردیش کے لکھیم پور کھیری میں بی جے پی لیڈرومرکزی وزیر اجئے مشرا کی گاڑی سے کسانوں کو روندکر مارے جانے کے خلاف مہاوکاس اگھاڑی کی اتحادی پارٹیوں نے مہاراشٹر بندکا اعلان کیا تھاجس میں تمام پارٹیوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

ہتاتماچوک پر این سی پی کے ریاستی صدر ووزیرآبپاشی جینت پاٹل، ممبرآف پارلیمنٹ سپریاتائی سولے وپارٹی کے چیف قومی ترجمان، ممبئی این سی پی کے صدر واقلیتی امور کے وزیر نواب ملک کی قیادت میں مودی ویوگی حکومت کے خلاف زبردست احتجاج کیا گیا۔ صبح ساڑھے دس بجے ہتاتماچوک علاقے میں این سی پی کے عہدیداران وکارکنان بڑی تعدادمیں جمع ہوئے اور بی جے پی مخالف نعرے بازی کی۔ لکھیم پور کھیری میں کسانوں کے قتل کی مذمت اورکسانوں کی حمایت میں این سی پی کے لیڈران وکارکنان نے سیاہ فیتے باندھ کراحتجاج کیا۔ اس موقع پر جینت پاٹل، سپریاتائی سولے ونواب ملک نے ہتاتماچوک پر شہیدوں کی یادگار پر گلہائے عقیدت بھی چڑھائے۔ اس احتجاج میں ممبئی این سی پی کے عہدیداران وکارکنان بڑی تعداد میں موجود رہے۔

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔