• 425
    Shares

اترپردیش کے لکھیم پورکھیری میں کسانوں کے بے رحمانہ قتل اور ملک کے کسانوں پرمرکزی حکومت کے ظلم وناانصافی کے خلاف مہاراشٹرپردیش کانگریس کمیٹی نے آج مہاراشٹربندکا اعلان کرتے ہوئے ریاست کے گورنر کی رہائش گاہ کے سامنے خاموش احتجاج کیا۔ اس احتجاج میں مہاراشٹر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر ناناپٹولے، وزیرمحصول بالاصاحب تھورات، تعمیرات عامہ کے وزیر اشوک چوہان، ممبئی کانگریس کے صدر بھائی جگتاپ، ریاستی کانگریس کے کارگزار صدر محمد عارف (نسیم) خان، آل انڈیا کانگریس کے سکریٹری آشیش دووا، ریاستی وزیر یشومتی ٹھاکور، ماہی گیری کے وزیر اسلم شیخ، ممبئی کانگریس کے کارگزار صدر چرن سنگھ سپرا، ایم ایل اے امین پٹیل، ذیشان صدیقی، سابق ایم پی بھالچندرمنگیکر، ریاستی نائب صدر حسین دلوائی، ممبئی کانگریس کے نائب صدر گنیش یادو، ریاستی ترجمان وجنرل سکریٹری سچن ساونت کے ساتھ کانگریس کے تمام سینئر لیڈران شامل تھے۔

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔