آج کے فیصلے سے مشعل آزاد ہوگئی : شردپوار
اس فیصلے کا مہاوکاس اگھاڑی پر کوئی اثر نہیں پڑے گا
شیوسینا ایم ایل اے نااہلی کے معاملے میں اسمبلی اسپیکر نے سپریم کورٹ کے خلاف جاتے ہوئے فیصلہ دیا ہے۔ سپریم کورٹ نے سیاسی تنظیم کو اہمیت دی جبکہ اسمبلی اسپیکر راہل نارویکر نے اسمبلی میںپارٹی کو اہمیت دی۔ ادھو ٹھاکرے کو سپریم کورٹ جانا پڑے گا،مجھے یقین ہے کہ وہاں انہیں انہیں انصاف ملے گا ۔ شیوسینا کس کی ہے ؟ یہ سب کو معلوم ہے ۔ آج کے فیصلے سے مشعل آزاد ہوگئی ہے۔یہ باتیں این سی پی کے قومی صدر شردپوار نے کہی ہیں۔ وہ پونے میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ آج کا فیصلہ ذرا بھی حیران کن نہیں ہے۔ ہم آپس میں باتیں کیا کرتے تھے کہ فیصلہ ادھو ٹھاکرے کےخلاف اور وزیر اعلیٰ کے حق میں آئے گا ۔ پوار نے کہا کہ آج کافیصلہ حکمراں پارٹی اور اس کے ایم ایل ایز کی پیش گوئی کے مطابق سچ ثابت ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کے فیصلے سے یہ بھی ثابت ہوگیا ہے کہ ادھو ٹھاکرے کو سپریم کورٹ جانا پڑے گا اوروہاں انہیں انصاف ملے گا۔ سپریم کورٹ یہ فیصلہ دے چکا ہے کہ اسمبلی سے پارٹی تنظیم اہم ہوتی ہے۔ لیکن اسپیکرراہل نارویکر نے الگ ہی فیصلہ دیا ہے۔ سپریم کورٹ کے سابقہ فیصلوں کے مطابق پارٹی تنظیم کو وہپ استعمال کرنے کا حق حاصل ہے اسمبلی کو نہیں۔شردپوار نے کہ راہل نارویکر نے جوفیصلہ دیا ہے اس کا مہاوکاس اگھاڑی پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔
شردپوار نے کہا کہ راہل نارویکر نے جو فیصلہ دیا ہے وہ سپریم کورٹ کی ہدایات کی کھلی خلاف ورزی ہے، یہ بتانے کامہاوکاس اگھاڑی کو حاصل ہوا ہے اور ہم یہ پروگرام جلدہی شروع کریں گے ۔شردپوار نے کہا کہ سبھی لوگ جانتے ہیں کہ ادھو ٹھاکرے کی قیادت والی شیوسینا ہی اصل شیو سینا ہے۔ اگر دو دن بعد آنے والے فیصلے سے قبل نارویکر وزیر اعلیٰ سے ملنے جا تے ہیں تو فیصلے کی حقیقت واضح ہوجاتی ہے ۔اس لیے اس بات کا امکان ہے کہ دیگر لوگوں سے متعلق بھی ایسا ہی کچھ فیصلہ آئے گا۔