این سی پیِ-شردپوار کی جانب سے 22 امیدواروں کی دوسری فہرست جاری

ممبئی: این سی پی- ایس پی نے آئندہ اسمبلی انتخابات کے لیے اپنے امیدواروں کی دوسری فہرست جاری کر دی ہے۔ پارٹی کے ریاستی صدر جینت پاٹل نے آج ایک پریس کانفرنس کے دوران 22 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا۔ اس سے قبل پہلی فہرست میں 45 امیدوار شامل تھے اور اب تک کل 67 امیدواروں کا اعلان کیا جا چکا ہے۔ یہ اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ پارٹی انتخابات میں مضبوط تیاریوں کے ساتھ میدان میں اتر رہی ہے۔

پریس کانفرنس کے دوران جینت پاٹل نے ریاست کی موجودہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ لڑکیوں اور خواتین کو صرف انتخابی ضرورتوں کے تحت استعمال کیا جا رہا ہے۔ جے شری تھورات کے بارے میں جو بیانات دیے گئے وہ نہایت افسوسناک اور قابل مذمت ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریاست بھر میں کپاس اور سویابین کی فصلوں کو شدید نقصان پہنچا ہے لیکن حکومت نے کسانوں کی کوئی مدد نہیں کی۔ ہر روز اوسطاً دو کسان خودکشی کر رہے ہیں، جو کہ حکومت کی ناکامی کو ظاہر کرتا ہے۔

اس موقع پر این سی پی- ایس پی میں کئی نئے لیڈران شامل ہو ئے۔ ان میں ناندگاؤں میونسپل کارپوریشن کے سابق اسٹینڈنگ کمیٹی چیئرمین گنیش گیتے، ضلع پلاننگ کمیٹی کے رکن گیانیشور گامنے، سابق میونسپل کونسلر وجے ساناپ، بالاصاحب گھاتراک، پرمود پالوی، پمپل گاؤں باسوانت زرعی پیداوار مارکیٹ کمیٹی کے ڈائریکٹر گوکل گیتے، شرد بوڈکے، پرتیک پاگر اور وکاس درگوڑے شامل ہیں۔

این سی پی- ایس پی کی دوسری فہرست میں شامل امیدواروں میں ایرںڈول سے ستیش انا پاٹل، گنگاپور سے ستیش چوہان، شاہ پور سے پانڈورنگ برورا، پرانڈا سے راہول موٹے، بیڑ سے سندیپ شیر ساگر، آروی سے میورا کالے، باگلان سے دیپیکا چوہان، ایولہ سے مانیک راؤ شندے، سنر سے اُدے سانگلے، ڈنڈوری سے سنیتا چاروسکر، ناسک مشرق سے گنیش گیتے، اُلہاس نگر سے اومی کلانی، جُنّر سے ستیہ شیل شیرکر، پِمپری سے سلکشنا شیلونت، کھڑک وِاسلا سے سچن دوڈکے، پروتی سے اشونی تائی کدم، اکولہ سے امیت بھانگرے، اہلیہ نگر شہر سے ابھیشیک کلمکر، مالشیرس سے اُتم راؤ جانکر، پھلٹن سے دیپک چوہان، چند گڑھ سے نندنی تائی بھابُلکر اور اچل کرنجی سے مدن کارنڈے کا نام شامل ہے۔

پارٹی کی اس دوسری فہرست کے اجرا کے بعد جینت پاٹل نے کہا کہ این سی پی-ایس پی ریاست میں ایک طاقتور متبادل پیش کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کی حکمت عملی عوام کے مسائل پر مبنی ہوگی، خاص طور پر کسانوں کے مسائل، نوجوانوں کی بے روزگاری، اور خواتین کے حقوق کی حفاظت پر توجہ دی جائے گی۔

پریس کانفرنس میں پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری ایم ایل اے ڈاکٹر جیتندر اوہاڈ، پارلیمنٹ کے رکن ڈاکٹر امول کولہے، مہاراشٹر کے جنرل سکریٹری ادیتی تائی نلاوڈے، ترجمان امول ماتلے اور سماجی انصاف کے محکمے کے صدر پندیت کامبلے بھی موجود تھے

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading