دسویں، بارہویں اور سی ای ٹی نتائج کے باوجود داخلے تاخیر کا شکار

🟥 راشٹروادی یوتھ کانگریس کا سخت انتباہ 🟥

🗓️ تاریخ: 24 جون 2025 | 📍 مقام: ممبئی، مہاراشٹر

⚠️ "یہ صرف تعلیمی بدنظمی نہیں بلکہ طلبہ کے مستقبل سے سنگین کھلواڑ ہے” — ایڈووکیٹ امول ماتلے

ریاستی حکومت پر تعلیم دشمنی کا الزام لگاتے ہوئے راشٹروادی یوتھ کانگریس (شرد پوار گروپ) کے ممبئی صدر نے کہا کہ دسویں و بارہویں جماعت اور سی ای ٹی امتحانات کے نتائج جاری ہونے کے باوجود مختلف پیشہ ورانہ کورسز میں داخلے اب تک شروع نہیں کیے گئے۔

📉 13 لاکھ سے زائد طلبہ داخلوں کے منتظر ہیں اور حکومت کی سستی انہیں ذہنی اذیت میں مبتلا کر رہی ہے۔

"اگر فوری اور شفاف داخلہ عمل شروع نہ ہوا تو ہم سڑکوں پر اترنے سے گریز نہیں کریں گے۔”
— ایڈووکیٹ امول ماتلے

📊 امسال دسویں میں 15.33 لاکھ طلبہ کامیاب ہوئے، مگر گیارہویں میں صرف 12.71 لاکھ نے رجسٹریشن کرایا ہے—باقی طلبہ کے مستقبل پر سوالیہ نشان ہے۔

⚡ اگر حکومت نے ذمہ داری نہ نبھائی تو احتجاجی تحریک چلائی جائے گی!

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading