ناندیڑ:صرافہ بازار سے خاتون نے زیورات چوری کرلئے

ناندیڑ:29 مئی۔(ورق تازہ نیوز)قدیم شہر کے صرافہ بازار میں وقع سدھاکر داھانورکر ٹاک جیولرس میں گزشتہ روز برقعہ پوش خاتون نے سونے کی چوڑیاںچوری کرلی ۔اس طرح کی شکایت دوکان مالک نے اتوارہ پولس اسٹیشن میںدرج کروائی ہے ۔سدھاکر ٹاک نے اپنی شکایت میں کہاکہ 24مئی کو دوپہرپونے پانچ بجے صرافہ میں واقع انکی دوکان ٹاک اینڈسنس جویلرس میں نامعلوم برقعہ پوش خاتون آئی اورسونے کی چوڑیاںودیگر زیورات دیکھ رہی تھی ۔ اس وقت دوکان کے ملازم خاتون کو زیور دکھارہے تھے لیکن اسے پسند نہیں آئے تو وہ دوکان سے چلی گئی ۔لیکن بعد میں انکشاف ہوا کہ اس خاتون نے سونے کی دو چوڑیاں جس پر نقش کاری کاکام تھااورایس ٹی جی 9160 ہول مارک لکھاہواتھاچوری کرلی ۔یہ چوریاں 17گرام500 ملی گرام وزنی تھی جس کی قیمت 56ہزار روپے ہے ۔فریاد ی نے فی الفور اتوارہ پولس اسٹیشن کومطلع کرکے چور ی کی خبر دی ۔ پولس ملازمین دوکان پہنچ گئے اور سی سی ٹی وی فوٹیج بھی دیکھااور چوری کاپنچنامہ کرکے فریادی کی شکایت پرنامعلوم خاتون کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 379 کے تحت مقدمہ درج کیاگیا ہے ۔ پی ایس آئی آڈ ے معاملے کی تفتیش کررہے ہیں۔

Leave a comment