ناندیڑ:یکم جون کو نئے میئرا ورڈپٹی میئر کاانتخاب‘کون بنے گا نیا میئر؟

ناندیڑ:29 مئی۔(ورق تازہ نیوز)ناندیڑواگھالہ شہر میونسپل کارپوریشن کے نئے میئر اورڈپٹی میئر کا انتخاب یکم جون کو عمل میں آرہا ہے ۔اورنگ آباد ڈویژن کے کمشنرنے انتخاب کاپروگرام جاری کردیا ہے جس کے مطابق یکم جون کو صبح گیارہ بجے میونسپل کارپوریشن کے خصوصی اجلاس میں انتخابی عمل شروع ہوگا ۔ اس بار میئر کاعہدہ درج فہرست ذات کے لئے مختص ہے ۔چنانچہ درج فہرست ذات کی چار خاتون کارپوریٹرس کپیل دھبالے ‘جیوتی سبھاش رائبولے ‘ پوجا پوڑے اور کنگابائی کدم عہدے کی دوڑ میںشامل ہیں ۔ کارپوریشن میں کانگریس پارٹی کو اکثریت حاصل ہے اس لئے جو بھی میئر اورڈپٹی میئر ہوگا وہ کانگریس کے اعلیٰ لیڈران کی مرضی اور منشا کے مطابق ہی منتخب ہوگا۔ ویسے پوجا پاوڑے اور رائے بولے کے نام زیر بحث ہیں۔مستعفی میئر شیلاکشور بھورے نے پارٹی احکامات پرچندروزقبل ہی استعفیٰ دے دیاتھ ۔اس طرح ُڈپٹی میئر بھی مستعفی ہوگئے تھے ۔ کانگریس پارٹی نے کارپوریٹرس کو ہدایت دی تھی کہ اگر کوئی میئر اور ڈپٹی میئر منتخب ہوتا ہے تو اس کی معیاد ایک سال 9ماہ ہی رہے گی ۔نئے میئر اورڈپٹی میئر کے ناموں کو قطعیت دینے کاعمل شروع ہوچکا ہے ۔ اشوک راوچوہان کی ہدایت پرامیدوار اپنا پرچہ نامزدگی دخل کریںگے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading