ناندیڑ:20 مئی ( ورق تازہ نیوز)ناندیڑریلوے ڈویژن میں پٹریوں کو تبدیل کرنے کا کام جلد شروع کیا جارہا ہے جس کی وجہ سے کچھ ریل گاڑیوں کی آمدورفت تاخیر سے ہوسکتی ہے پٹریاںن تبدیل کرتے وقت میگاریلوے بلاک رہے گا۔ واضح ہو کہ 2013 میں ناندیڑ ڈویژ ن کو حیدرآباد ڈویژ ن سے الگ کیا گیا تھا ۔اس کے بعد پرانی ہی ریل پٹریاں ابھی تک قائم ہےںجبکہ دس پندرہ سالوں کے درمیان پرانی پٹریوں کو نکال کرنئی پٹریاں بچھائی جاتی ہیں تاکہ ریل گاڑیاں محفوظ سفر کرسکے ۔اس لیے گزشتہ پندرہ سالوں سے ناندیڑ ڈویژن میں پٹریوںکی تبدیلی کا کام نہیں ہوا ہے جس کے باعث ریل گاڑیاں زائد رفتار سے نہیں چل رہی ہیں ۔کئی مقامات پر ریل انجن ڈرائیوروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ کم رفتار سے چوکنا رہتے ہوئے گاڑی چلائیں چنانچہ ریلوے ڈویژن نے اس صورتحال میں فیصلہ کیا ہے کہ مسافروں کی حفاظت اور ریل گاڑیوں کی رفتار میں اضافے کے لئے ریل پٹریوں کو تبدیل کرکے نئی پٹریاں بچھائی جائےں۔ اس لیے میگا لائن بلاک کیا جارہا ہے جس کے سبب کچھ گاڑیاں تاخیرسے چلیں گے اور کچھ گاڑیوں کو عارضی طور پر بند کر دیا جائے گا۔ناندیڑڈویژنل مینیجر تریکال رامبھانے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ریلوے کا تعاون کریں ۔ڈیویژن کے محکمہ رابطہ عامہ کی جانب سے وقتا فوقتا ریل گاڑیوں کی تاخیر اور انھیں بند کرنے کے تعلق سے اخبارات میں‘ ٹوئٹر اور فیس بک پر بھی معلومات دی جاتی رہیں گی۔