لاتور:20 مئی ( ورق تازہ نیوز)عمرہ کے نام پر 27 عازمین کے ساتھ دھوکہ دہی ہوئی ہے۔اس معاملے میںلاتور کے شیواجی نگر پولس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیاگیا ہے۔ا س معاملے میں اورنگ آباد اور ممبئی کے ایجنٹوں خلاف دھوکہ دہی کامقدمہ درج ہوا ہے۔ فریادی قاسم محمد صاحب شیخ عمر 68 سال ساکن کھورگلی لاتور ایس ٹی کے سبکدوش میکانیک ہے ۔ اُن کے علاوہ دیگر 26 عازمین نے المبارک ٹورس اینڈ ٹراویلس کمپنی کے ایجنٹ کے معرفت عمرہ جانے کیلئے بکنگ کروائی تھی ۔ 27جون 2018 سے 17 مئی 2019 کے درمیان فی عازم 35ہزار روپے منجملہ 9لاکھ 50ہزار روپے متعلقین کے پاس جمع کروائے گئے تھے ۔ ان تمام عازمین کواکتوبر و نومبر 2018 میں ممبئی سے عمرہ کیلئے روانہ کرنے طئے کیاگیاتھا ۔ 19اکتوبر2018 کوکمپنی نے صرف 13 عازمین کو ممبئی سے جدہ کیلئے روانہ کیا ۔ اور جدہ سے 4نومبر کوواپسی ہوئی ۔جبکہ بقیہ 14عازمین کو روانہ نہیں کیا ۔اورجن عازمین کو روانہ کیاگیاتھا انھیں صرف چار دن قیام اور طعام کاانتظام کیاگیاتھا ۔اسکے بعد ہوٹل میںانکے قیام کا اندراج نہیںتھا اسلئے ہوٹل والوں نے انھیں باہر نکال دیاتھا ۔جس کی وجہہ ان عازمین عمرہ کو فٹ پاتھ پر باقی دن گزارنے پڑے تھے ۔اس طرح کافریاد میں کہاگیا ہے ۔اس بارے میں اورنگ آباد کے پڑے گاوں کے پردیہ درشنی کالونی کے ساکن میرارشادعلی ومیر زاہد علی نے معاہدہ کے بعد چودہ افرادکورقم واپسی کاچیک 20اپریل 2019ءکو دیاتھالیکن بینک میںچیک کلیئر نہیں ہوااسکے بعد بھی ایک چیک دیاگیالیکن وہ بھیباونس ہوگیا ۔ جس پرفریادی کو علم ہوگیاکہ انکے ساتھ دھوکہ دہی ہوئی ۔ پولس نے میرارشادعلی ومیر زاہد علی کے خلاف دھوکہ دہی کامقدمہ درج کردیاہے۔