مہاراشٹر میں کانگریس ۔این سی پی اتحاد کو 25سیٹیں ملیں گی:اشوک راوچوہان

ناندیڑ:20 مئی ( ورق تازہ نیوز)مہاراشٹرکانگریس پردیش صدرا شوک راو¿ چوہان نے آج 20مئی کو صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا مہاراشٹر میں لوک سبھا چناو میں کانگریس ۔این سی پی اور حلیف جماعتوں کے 25تا25 امیدوار منتخب ہوں گے۔انھوں نے ایگزٹ پول کے نتائج پرتبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ یہ نتائج ووٹرس کے نمونوں پر مبنی ہوتے ہیں۔اب کتنے ووٹرس سے اُن کی رائے معلوم کی گئی ہے یہ پتہ نہیں۔ان نتائج پراعتماد نہیں کیاجاسکتا ہے۔اشوک چوہان نے توقع ظاہر کی کہ ملک مں این ڈی اے کی حکومت قطعی نہیں بنے گی ۔ واضح ہو کہ مختلف ایگزٹ پول نے مہاراشٹر میں کانگریس ۔این سی پی اتحاد کو 11تا14 حلقوں میں کامیابی کی پیش گوئی کی ہے ۔ریاست میں جملہ 48 حلقے ہیں اور شیوسینا۔بی جے پی اتحاد نے سبھی 48حلقوں میں اپنے امیدوار کھڑے کئے ہیں۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading