ناندیڑ:7جون ۔(ورق تازہ نیوز)شہر کے معروف بلڈر بیانی کے دفتر کے میں گھس کر کچھ افراد نے پستول کی دھاک پر پانچ کروڑ روپے کھنڈنی مانگی ہے۔اس کے علاوہ انکے دفتر کے کاو¿نٹرسے کچھ رقم بھی چوری کرنے کی کوشش کی ۔ جب یہ واقعہ رونما ہواسنجے بیانی اپنے دفترمیں موجود نہیں تھے۔اس معاملے میںشیواجی نگر پولس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔ تفصیل کے مطابق شہر کے مشہور و معروف بلڈر سنجے بیانی کے دفتر واقع آنند نگر میں 30 مئی کوشام سواپانچ بجے موٹر سائیکل نمبر MH 26-AY- 4081 پر سوار ہوکر کچھ افراد پہنچے ۔اس وقت دفتر میں ملازم گنگادھر پانڈاگڑے موجودتھا ۔ان غنڈوں نے فریادی ملازم سے جبراً انکے مالک سنجے بالاپرساد بیانی کو فون کرنے کیلئے کہا اور فون پراُن سے پانچ کروڑ روپے کھنڈنی دینے کامطالبہ کرکے جان سے مارنے کی دھمکی دی ۔اس کے بعد غنڈوں نے کمر پر لگی پستول دکھائی اور کاو¿نٹر سے جبراً پیسے نکالنے کی کوشش کی ۔لیکن وہ ناکام ہوگئے اسکے بعد دونوںغنڈے موٹرسائیکل نمبر MH 26-AY- 4081 پر سوار ہوکر فرار ہوگئے ۔ ملازم گنگادھر کی شکایت پر نامعلوم غنڈوں کے خلاف شیواجی نگر پولس نے تعزیرات ہند کی دفعات 393‘ 384]387‘506]507‘ 34 کے تحت مقدمہ درج کردیا ۔ پی ایس آئی واگھمارے معاملے کی تفتیش کررہے ہیں ۔