آئین کو کمزور کرنے والی بی جے پی کو گھر بھیجنا ضروری، ورنہ جمہوریت ختم ہو جائے گی: سریش راج ہنس

آئین اور جمہوریت کا تحفظ ہی یومِ آئین کا اصل پیغام

ممبئی: ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کا دیا ہوا آئین اس وقت شدید خطرے سے دوچار ہے، اگر ملک کو جمہوریت کی اصل روح کے ساتھ آگے بڑھانا ہے تو بی جے پی کو اقتدار سے ہٹانا ہی واحد راستہ ہے۔ گزشتہ 75 برسوں میں بھارت نے جمہوری اداروں کے سہارے ترقی کا سفر طے کیا، مگر گزشتہ 11 برسوں سے ملک میں من مانی، آمرانہ طرزِ حکومت اور جمہوری اداروں کی تباہی جاری ہے، جو آئین کے مقصد اور امبیڈکر کے خواب کے خلاف ہے۔ یہ باتیں ممبئی کانگریس کے ترجمان اور میڈیا کوآرڈینیٹر سریش چندر راج ہنس نے کہی ہیں۔

راج ہنس نے کہا کہ ڈاکٹر امبیڈکر کا دیا ہوا آئین محض ایک کتاب نہیں بلکہ جمہوریت کی روح اور ملک کی وحدت و سالمیت کی ضمانت ہے۔ اسی آئین نے برابری، آزادی اور اخوت کے اصولوں کو مضبوط کیا، پسماندہ، محروم اور بدحال طبقات کو عزت و حقوق دلائے اور انہیں قومی دھارے میں جگہ دی۔ لیکن آج وہی آئین بی جے پی حکومت کے ہاتھوں پامال کیا جا رہا ہے۔ مرکزی حکومت نے تمام خود مختار اداروں کو اپنے کنٹرول میں کر لیا ہے۔ تحقیقاتی ایجنسیاں حکومت کے اشاروں پر کام کر رہی ہیں، الیکشن کمیشن اور عدلیہ کی آزادی پر سوال اٹھ رہے ہیں، جبکہ سرکاری کمپنیوں کی بڑے پیمانے پر نجکاری نے سرکاری نوکریوں اور ریزرویشن دونوں کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔

سریش راج ہنس نے کہا کہ بی جے پی کے متعدد لیڈر کھلے عام ریزرویشن ختم کرنے اور آئین تبدیل کرنے کی بات کرتے ہیں، جو انتہائی تشویش ناک ہے۔ افسوس کی بات ہے کہ کچھ افراد تو بابا صاحب امبیڈکر کے تاریخی کردار اور کارناموں کو بھی کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، جو قومی توہین اور سماجی ناانصافی کے مترادف ہے۔ انہوں نے مثال دیتے ہوئے بتایا کہ UPSC جیسی بڑی اور شفاف امتحان کے سسٹم کی موجودگی کے باوجود گزشتہ کچھ دنوں سے مخصوص نظریاتی رجحان رکھنے والے افراد کو براہ راست سیکریٹری جیسے اہم عہدوں پر بھرتی کیا جا رہا ہے، جس سے ملک کے عام گھروں، دلتوں، پسماندہ طبقات اور محروم سماج کے نوجوانوں کا مستقبل متاثر ہو رہا ہے۔

راج ہنس نے بابا صاحب امبیڈکر نے پیغام دیا تھا کہ پڑھو، منظم ہو اور جدوجہد کرو، ہماری لڑائی آزادی کے لیے ہے، انسان کی حیثیت سے جینے کے لیے ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر عزت کے ساتھ جینا ہے تو آئین اور جمہوریت کو محفوظ رکھنا ہو گا اور اس کے لیے بی جے پی کو اقتدار سے بے دخل کرنا ناگزیر ہے۔ یومِ آئین کے موقع پر راج ہنس نے عوام سے اپیل کی کہ وہ آئین کے تحفظ، جمہوریت کے استحکام اور امبیڈکر کے مشن کی تکمیل کے لیے عہد بند ہوں اور اس بات کی مضبوط قسم کھائیں کہ ملک کو آئین شکن قوتوں کے حوالے نہیں ہونے دیں گے۔

MRCC Urdu News 25 Nov. 25.docx

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading