MPCC Urdu News 5 January 22

مودی جی!آپ جو بوئیں گے وہی کاٹیں گے: ناناپٹولے

بی جے پی کو سیکوریٹی کا معاملہ نہیں اٹھاناچاہئے بلکہ جو حقیقت ہے اس کا اعتراف کرنا چاہئے

پنجاب انتخاب میں ہمدردی حاصل کرنے کے لئے بی جے پی دروغ گوئی کررہی ہے

ممبئی: وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ پنجاب کے دوران کچھ کسانوں کے ذریعے راستہ روکے جانے کے واقعہ کوبی جے پی سیاسی رنگ دے رہی ہے۔ دراصل کسان تحریک کے دوران مودی حکومت نے سال بھر کسانوں پر بہت مظالم ڈھائے۔ پنجاب کے کسان اور ملک کی عوام اس ظلم کو ابھی تک نہیں بھولے ہیں۔ بی جے پی کی مرکزی حکومت پر یہ حملہ مہاراشٹر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر نانا پٹولے نے کیا ہے۔ انہوں نے صاف لہجے میں کہا کہ مودی جی آپ نے جو بویا، اس کی فصل آگئی ہے اور آپ کو ہی کاٹنا پڑرہا ہے۔

وزیر اعظم کے قافلے میں مبینہ رکاوٹ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے پٹولے نے کہا کہ وزیراعظم کے پاس ایس پی جی سیکوریٹی ہے اس لیے وزیراعظم کی سیکوریٹی پر سمجھوتہ کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ ان کی پوری ٹیم ہیلی کاپٹر کے ذریعے میٹنگ میں جانے والی تھی لیکن اچانک انہوں نے اپنا راستہ بدل لیا۔ پنجاب میں کسان تنظیمیں پہلے ہی احتجاج کر رہی ہیں۔ انہیں معلوم ہونا چاہیے کہ کسانوں میں بی جے پی اور نریندر مودی کو لے کر شدید ناراضگی ہے۔ پٹولے نے کہا کہ پی ایم مودی کی میٹنگ میں بھیڑ نہیں تھی، اس لیے اچانک راستہ بدل کر سستی پبلسٹی اسٹنٹ کا کھیل کھیلا جا رہا ہے۔

نانا پٹولے نے کہا کہ بی جے پی کی یہ چال ہے کہ پنجاب میں کانگریس حکومت پر سیکورٹی کی خلاف ورزیوں الزام لگایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سیکورٹی کے مسئلہ کے پیش نظر گاندھی خاندان کی زندگی ہمیشہ خطرے میں رہی ہے۔ اس خاندان نے اندرا گاندھی اور راجیو گاندھی کی شکل میں ملک کے لیے دو بڑی قربانیاں دی ہیں۔ اس کے باوجود کانگریس صدر سونیا گاندھی اور راہل گاندھی سیکورٹی کی فکر کیے بغیر عام لوگوں کے ساتھ گھل مل جاتے ہیں۔ 2017 کے گجرات اسمبلی انتخابات کے دوران راہل گاندھی کی گاڑی پر حملہ ہوا تھا۔ راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی اتر پردیش میں متاثرہ خاندان سے ملنے کے لیے جاتے ہوئے سیکورٹی کی کیا صورتحال تھی؟ یہ بات پورا ملک جانتا ہے۔ کیا بی جے پی بھول گئی ہے کہ پرینکا گاندھی کے ساتھ مرد پولس نے کیا سلوک کیا تھا؟ کس نے ان کی سلامتی سے سمجھوتہ کیا؟ راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کو کس کے کہنے پر روکا گیا؟ ریاستی صدر پٹولے نے کہا کہ بی جے پی کو بھی ان سوالوں کا جواب دینا چاہیے۔ بی جے پی لیڈروں پر طنز کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جو لیڈر پنجاب کے وزیر اعلی چرنجیت سنگھ چنی کے استعفیٰ کا مطالبہ کر رہے ہیں انہیں پی ایم مودی سے استعفیٰ کا مطالبہ کرنا چاہئے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں