MPCC Urdu News 28 Oct. 25

مہایوتی حکومت کا 11 ہزار کروڑ کا پیکج بھی جھوٹ کا پلندہ، کسانوں سے دھوکا: ہریش وردھن سپکال

کانگریس نے کہا 32 ہزار کروڑ روپے کا اعلان بھی محض دکھاوا تھا

سپکال نے فڈنویس کو ’چوری کے سہارے بنا وزیر اعلیٰ‘ قرار دیا

ناندیڑ میں این سی پی کے سینکڑوں عہدیداران و کارکنان کی کانگریس میں شمولیت

ناندیڑ/ممبئی: مہاراشٹر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر ہریش وردھن سپکال نے کہا ہے کہ مہایوتی حکومت نے بارش اور سیلاب میں برباد ہونے والے کسانوں کی حالت پر سیاست کرتے ہوئے امدادی اعلانات کو مذاق بنا دیا ہے۔ حکومت کے ذریعہ پہلے 32 ہزار کروڑ روپے کے راحت پیکج کے نام پر جھوٹ بولا گیا اور اب 11 ہزار کروڑ کی منظوری بھی صرف کاغذی کارروائی ثابت ہو رہی ہے۔ کسانوں کو فی ہیکٹر کم از کم 50 ہزار روپے معاوضہ دیئے بغیر ان کی تباہی کا مداوا ممکن نہیں۔

راہل گاندھی کے تعلق سے وزیر اعلیٰ دیویندر فڈنویس کے ریمارکس پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے سپکال نے کہا کہ جو شخص خود چوری کے سہارے وزیر اعلیٰ بنا ہو وہی اس طرح کی گھٹیا اور گری ہوئی زبان استعمال کر سکتا ہے۔ فڈنویس کی ایسی حرکات سے نہ راہل گاندھی کی سیاست پر اثر پڑتا ہے اور نہ ہی عوام میں ان کی مقبولیت کم ہوتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ناندیڑ ہمیشہ سے کانگریس کی نظریاتی سرزمین رہا ہے اور آج بھی یہاں کے عوام کانگریس کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ریاست بھر سے ایماندار اور جدوجہد پر یقین رکھنے والے عوام مختلف پارٹیوں کو چھوڑ کر کانگریس میں شامل ہو رہے ہیں، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ مہاراشٹر میں کانگریس اپنی تاریخی طاقت ایک بار پھر حاصل کرنے جا رہی ہے۔

مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کے اس دعوے پر کہ بلدیاتی انتخابات میں مخالفین کا صفایا ہو جائے گا، سپکال نے کہا کہ انتخابی نتائج آنے کے بعد انہی کے دانت ان کے گلے میں پھنس جائیں گے۔‘ واضح رہے کہ ناندیڑ میں آج ہریش وردھن سپکال کی موجودگی میں اجیت پوار کی این سی پی سے تعلق رکھنے والے درجنوں عہدیداران اور سینکڑوں کارکنان نے کانگریس میں شمولیت اختیار کی۔ شامل ہونے والوں میں این سی پی معذور سیل کے ریاستی کارگزار صدر رام داس سومتھانکر، 4 سابق میونسپل چیئرمین، 23 سابق کارپوریٹر، 8 موجودہ کارپوریٹر، 2 سابق ضلع پریشد ارکان، سابق پنچایت کمیٹی صدر اور متعدد سابق عوامی نمائندے شامل ہیں۔ سپکال نے سبھی شامل ہونے والوں کا پارٹی میں خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس کا مستقبل روشن ہے اور عوام کا بھروسہ ایک بار پھر کانگریس کی جانب لوٹ رہا ہے۔

MPCC Urdu News 28 October 25.docx

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading