پروفیشنَل کانگریس میں مختلف شعبوں کے لوگ بڑی تعداد میں شامل ہوں: پلّوی نائک

پروفیشنَل کانگریس کی رکنیت مہم 15 دسمبر تک جاری رہے گی، ڈاکٹر، انجینئر، وکیل، کھلاڑی، فنکار اور آئی ٹی سمیت تمام شعبوں کے ماہرین اس پلیٹ فارم سے جڑیں

ممبئی: کانگریس پارٹی میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی شمولیت پہلے بھی ہوتی رہی ہے، لیکن اب پروفیشنَل کانگریس ایک علیحدہ اور منظم پلیٹ فارم کے طور پر کام کر رہی ہے جہاں ڈاکٹر، انجینئر، وکیل، کھلاڑی، فنکار، آئی ٹی پروفیشنلز اور مختلف پیشوں سے تعلق رکھنے والے افراد بڑی تعداد میں شامل ہوسکتے ہیں۔ اسی مقصد کے تحت رکنیت سازی کی مہم شروع کی گئی ہے جو 15 دسمبر تک جاری رہے گی۔ پلوی نائک نے اپیل کی کہ نئے اراکین رکنیت لے کر کانگریس سے جڑیں اور اپنے حقوق کیلئے مضبوط آواز بنیں۔

تلک بھون میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پلوی نائک نے کہا کہ پروفیشنَل کانگریس قومی سطح پر ایک نہایت اہم پلیٹ فارم ہے جس کے اراکین ضلع سطح تک موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں آئی ٹی سمیت کئی شعبوں میں کام کا دباؤ خطرناک حد تک بڑھ چکا ہے، ملازمت کی ضمانت ختم ہو رہی ہے اور سماجی تحفظ کا مسئلہ سنگین صورت اختیار کر رہا ہے۔ آئی ٹی شعبے میں عدم استحکام اور بے تحاشہ ورک پریشر کی وجہ سے کچھ افراد خودکشی جیسے انتہائی فیصلے کر رہے ہیں، جو معاشرتی طور پر نہایت تشویش ناک صورتحال ہے۔ پروفیشنَل کانگریس ایسے تمام طبقات کے لیے ایک مضبوط پلیٹ فارم ہے جہاں ان کے مسائل اجاگر کیے جاتے ہیں اور ان کے حقوق کے تحفظ کیلئے پالیسی سازی کی جاتی ہے۔

پلوی نائک نے بتایا کہ آئی ٹی، صحت، مالیات، کھیل، فنون، زراعت، ماحولیات، آرکیٹیکچر برادری اور گِگ ورکروں سمیت مختلف شعبوں کے حقوق کے لئے پروفیشنَل کانگریس سرگرم ہے اور ان کی آواز سیاست اور قانون سازی تک پہنچانے کا کام کر رہی ہے۔ اس موقع پر ریاستی کانگریس کے جنرل سکریٹری دھنجے شندے، ڈاکٹر نمیش سانے اور ماریو پینیا نے بھی خطاب کیا اور صحافیوں کو بتایا کہ مختلف پیشوں سے وابستہ بہت سے لوگ سیاست میں حصہ لینا چاہتے ہیں لیکن انہیں ایک مناسب پلیٹ فارم کی ضرورت ہوتی ہے اور پروفیشنَل کانگریس انہیں یہ پلیٹ فارم فراہم کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستانی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی سمجھے جانے والے ان اہم شعبوں کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا، اسی لیے ان کی آواز کو مضبوط کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

MPCC Urdu News 28 November 25.docx

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading