ونچت سےبات چیت کرنے کی ذمہ داری ناناپٹولے، بالاصاحب تھورات و اشوک چوہان پر: رمیش چینتھلا
مذہب کے نام پر لوگوں میں پھوٹ ڈالنے کی بی جے پی کی سیاست
ریاستی کانگریس کی شمالی مہاراشٹر ڈویژن کی میٹنگ کا دھولیہ میں انعقاد
دھولیہ/ممبئی: لوک سبھاانتخاب میں زیادہ سے زیادہ سیٹیں جیتنے کے لیے مہاوکاس اگھاڑی میں شامل تمام پارٹیوں نے ایک ساتھ مل کر الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔سیٹوں کی الاٹمنٹ پر بات چیت جاری ہے اور حتمی فیصلہ جلد کیا جائے گا۔ مہاراشٹر میں ایم وی اے اورملک میں انڈیا اتحاد مضبوط سے اور کانگریس پارٹی نے ونچت بہوجن اگھاڑی اور دیگراتحادی پارٹیوں کے ساتھ بات چیت کی ذمہ داری ریاستی صدر نانا پٹولے، لیجسلیچر پارٹی لیڈر بالاصاحب تھورات اور سابق وزیر اعلیٰ و کانگریس ورکنگ کمیٹی کے رکن اشوک چوہان کے سپرد کررکھی ہے۔ یہاطلاع مہاراشٹر کانگریس پارٹی کے انچارج رمیش چینتھلا نے دی ہے۔
ریاستی کانگریس کی شمالی مہاراشٹر ڈویژنل میٹنگ دھولیہ میں پارٹی کے انچارج رمیش چننیتھلا کی موجودگی اور ریاستی صدر نانا پٹولے کی صدارت میں منعقد ہوئی۔ میٹنگ کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے رمیش چنیتھلا نے کہا کہ نریندر مودی کی قیادت میں بی جے پی حکومت 10 سال مکمل کر رہی ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے 10 سال میں ایک بار بھی پریس کانفرنس نہیں کی، وہ صرف ’من کی بات‘ کی بات کرتے ہیں۔ مودی حکومت کے اپنے کیے گیے کاموں پر بولنے کے بجائے مندر مسجد یامذہبی معاملے میں لوگوں کے درمیان پھوٹ ڈالتے ہیں۔ رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے ملک کو جوڑنے کی مہم شروع کی ہے۔ کنیاکماری سے کشمیر تک پیدل یاترا کے بعد منی پورسے ممبئی تک بھارت جوڑو نیائے یاترا شروع کی ہے جسے عوام کا زبردست تعاون مل رہا ہے۔ یہ یاترا مہاراشٹر میں نندربارو دھولیہ کے راستے مہاراشٹر میں داخل ہوگی۔ چنیتھلا نے یہ بھی کہا کہ چونکہ نیائے یاترا کو ملنے والا زبردست عوامی تعاون کو دیکھ کر بی جے پی خوفزدہ ہے، اس لیے یاترا پر حملہ کیا جا رہا ہے اور راہل گاندھی کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
ریاستی کانگریس کی اس ڈویژنل میٹنگ میں ریاستی انچارج وریاستی صدر کے علاوہ لیجسلیچر پارٹی لیڈر بالاصاحب تھورات، آل انڈیا کانگریس کمیٹی ایس ٹی شعبہ کے صدر شیواجی راؤ موگھے، ریاستی ورکنگ صدر ایم ایل اے کنال پاٹل، سابق وزیر کے سی پڈوی، پدماکر والوی، ریاستی نائب صدر نانا گاونڈے، آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے سکریٹری اور شریک انچارج آشیش دووا، ایم ایل اے شریش چودھری، ایم ایل اے لاہو کانڈے، ریاستی نائب صدر بھائی نگرالے، شرد آہیر، ریاستی جنرل سکریٹری برج دت، شوبھا بچھاؤ، انا صاحب شری کھنڈے، یووراج کرنکال، ونائک دیشمکھ، انیل پٹیل، ترجمان ہیم لتا پاٹل، ضلع صدر شام سنیر وغیرہ موجود تھے۔