MPCC Urdu News 23 May 22

ریاستی کانگریس کا یکم اور 2 جون کو شرڈی میں دو روزہ ریاستی سطح کا تربیتی کیمپ: ایچ کے پاٹل

ادے پورسنکلپ کیمپ کے منشور کو ریاست میں لاگو کیا جائے گا: نانا پٹولے

ملک اور ریاست میں کانگریس کی حکومت کو واپس لائیں،بالاصاحب تھورات کی پارٹی رہنماؤں سے اپیل

مہاراشٹر پردیش کانگریس کمیٹی کی توسیعی ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کا انعقاد

ممبئی:آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے ادے پور سنکلپ شیویر کی طرز پر مہاراشٹر میں دو روزہ ریاستی سطح کے کیمپ کا انعقاد کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ کیمپ یکم اور 2 جون کو شرڈی میں منعقد کیا جائے گا۔ اس کیمپ میں ریاست کے تمام وزراء، ضلعی صدور اور اہم عہدیدار شرکت کریں گے۔ یہ اعلان آج یہاں ریاستی کانگریس کے انچارج ایچ کے پاٹل نے کیا ہے۔ انہوں نے کہاہے کہ شرڈی میں منعقد کئے جانے والے کیمپ کے ذریعے پارٹی کے کارکنوں کو ادے پورسنکلپ کیمپ میں کئے گئے فیصلوں سے آگاہ کیا جائے گا۔

پیر کو پارٹی انچارج ایچ کے پاٹل، پارٹی کے ریاستی انتخابی افسر اور سابق مرکزی وزیر پلم راجو اور ریاستی کانگریس کے صدر نانا پٹولےکی صدارت میں مہاراشٹر کانگریس کی توسیعی ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کا انعقاد ہوا۔ اس میٹنگ میں کانگریس لیجسلیچر پارٹی کے لیڈر اور ریونیووزیر بالاصاحب تھورات، تعمیرات عامہ کے وزیر اشوک چوان، سابق وزرائے اعلیٰ سشیل کمار شندے، پرتھوی راج چوہان، خواتین اور بچوں کی بہبود کی وزیر یشومتی ٹھاکر، ماہی پروری کے وزیر اسلم شیخ، قبائلی ترقی کے وزیر کے سی پاڈوی، ریاستی وزیر ستیج عرف بنٹی پاٹل، ڈاکٹر وشواجیت کدم، سابق ریاستی صدر مانیک راؤ ٹھاکرے، شعبہ خواتین کی صدر سندھیاتائی سوالاکھے، ممبئی کانگریس کے سابق صدر سنجے نروپم، آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے سکریٹری اور شریک انچارج آشیش دووا، سونل پٹیل، سمپت کمار، ریاستی ورکنگ صدر نسیم خان، شیواجی راؤ موگھے، چندرکانت ہنڈورے، بسوراج پاٹل، پرنیتی شندے، کنال پاٹل، ریاستی نائب صدر اور سابق ایم پی حسین دلوائی، موہن جوشی، ریاستی جنرل سکریٹری اور چیف ترجمان اتل لونڈھے، ریاستی جنرل سکریٹری دیوانند پوار اور پرمودمورے سمیت تمام ضلعی صدور اور عہدیداران موجود تھے۔

ایچ کے پاٹل نے تمام عہدیداران و لیڈران کی رہنمائی کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی سطح کے کیمپ کے بعد 9 تا 14 جون ضلعی سطح کے کیمپ کا انعقاد کیا جائے گا۔ کیمپ میں ریاستی وزراء اور سینئر رہنما شرکت کریں گے۔ اس دوران پارٹی کے تنظیمی ڈھانچے کو مزید مضبوط کرنے کے ساتھ ساتھ ریاست میں کانگریس پارٹی کی توسیع پر بھی زور دیا جائے گا۔ آزادی کی امرت سالگرہ کے موقع پر 9 سے 15 اگست تک تمام اضلاع میں 75 کلومیٹر طویل’آزادی گورو پدیاترا‘ کا اہتمام کیا جائے گا۔ ادے پور کے منشور میں ریاست میں ایک فرد ایک عہدہ سمیت دیگر فیصلوں کو نافذ کیا جائے گا۔

اس موقع پر ریاستی صدر نانا پٹولے نے کہا کہ مہاراشٹر میں ادے پورسنکلپ کیمپ کے منشور کو لاگو کرنے کے علاوہ ہم مرکز میں مودی حکومت کے 8 سالہ دور اقتدار کی پول بھی کھولیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کارکنوں کو عوام کو یہ بتانا چاہئے کہ کس طرح بی جے پی حکومت بڑھتی ہوئی مہنگائی، بے روزگاری، کسانوں اور مزدوروں کے مسائل کو حل کرنے میں پوری طرح ناکام رہی ہے۔ پٹولے نے کہا کہ مرکز کی بی جے پی حکومت کا رویہ صرف ایک تاجر جیسا ہے۔ کانگریس کی قائم کردہ تمام کمپنیوں کو فروخت کرنے کے علاوہ بی جے پی حکومت اس کی نجکاری بھی کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت میں ملک کی جمہوریت اور آئینی نظام خطرے میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی مرکزی حکومت کی ان ناکامیوں کے خلاف آواز اٹھائے گی اور جس طرح سے انگریزوں کے خلاف لڑائی لڑی گئی تھی اسی طرح اب بی جے پی حکومت کے خلاف لڑنا ہوگا۔

اس موقع پر وزیرمحصول بالاصاحب تھورات نے کہا کہ ملک کا ماحول بدل گیا ہے۔ آئین پر حملہ کیا جا رہا ہے اور کانگریس کے نظریہ کو منظم طریقے سے ختم کیا جا رہا ہے۔ کانگریس کے نظریہ پر چلنے والے وفادار کارکنوں کو ان حملوں کا مضبوطی سے مقابلہ کرنے کے لیے آگے آنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کا نظریہ سب سے اہم ہے اور اس کی جڑوں کو مضبوط بنانے کے لیے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے تمام قائدین پر زور دیا کہ وہ پارٹی کی تنظیم کو مضبوط بنانے پر توجہ دیں اور ملک اور ریاست میں کانگریس کے اقتدار کی واپسی کے لیے کوشش کریں۔میٹنگ کے دوران تعمیرات عامہ کے وزیر اشوک چوان اور ریاستی الیکشن آفیسر پلم راجو نے بھی خطاب کیا۔