MPCC Urdu News 20 October 22

ریاست میں آبی قحط سالی کااعلان کرنے میں شندے وفڈنویس حکومت سنجیدہ نہیں: ناناپٹولے

کسانوں کے مفادات سے متعلق ریاستی حکومت کی طرف سے صرف خشک وعدوں کا اعلان

ممبئی:شندے وفڈنویس حکومت قدرتی آفات کے شکار کسانوں کی مدد کرنے میں سنجیدہ نہیں ہے۔ توقع تھی کہ دیوالی سے قبل ریاستی حکومت کی جانب سے ان کے لیے کوئی اہم اعلان کیا جائے گا، لیکن امداد کے نام پر صرف سوکھے وعدے کیے جارہے ہیں۔ تیز بارش کی واپسی نے کسانوں کی فصلیں تباہ کر دی ہیں۔ ایسے میں کسانوں کو فوری مدد کی ضرورت ہے، لیکن کسان مخالف شنڈے وفڈنویس حکومت صرف اپنے مفادات کی تکمیل میں لگی ہوئی ہے۔ ریاست کی شندے وفڈنویس حکومت پر یہ تنقید ریاستی کانگریس کے صدر نانا پٹولے نے کیا ہے۔

نانا پٹولے نے کہا کہ جمعرات کو ہوئی کابینہ کی میٹنگ کے فیصلے سے کسانوں کو راحت ملنے کی امید تھی لیکن ریاستی حکومت کے فیصلوں سے کسانوں کو کافی مایوسی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس سمیت دیگر پارٹیوں نے ریاست میں آبی خشک سالی کا اعلان کرنے کا مطالبہ کیا ہے، لیکن شندے وفڈنویس حکومت کو کسانوں کا نقصان، ان کا درد اور آنسو نظر نہیں آرہے ہیں۔ پٹولے نے کہا کہ گجرات کے مفادات کو ترجیح دینے والی شنڈے فڑنویس حکومت نے ریاست کے کسانوں کے مسائل کو ترجیح نہ دے کر ان کی دیوالی کو سیاہ کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کابینہ کی میٹنگ کے بعد شندے-فڈنویس حکومت نے کسانوں کے بارے میں جو اعلانات کئے ہیں ان میں کوئی نئی بات نہیں ہے۔ پٹولے نے کہا کہ مہا وکاس اگھاڑی حکومت نے اپنے دور اقتدار میں کسانوں کو 50,000 روپے کی ترغیبی مدددینے کا فیصلہ کیا تھا۔ پٹولے نے سوال کیا کہ ریاستی حکومت کو پنچنامہ کرنے کی ہدایت دینے میں اتنا وقت کیوں لگ رہا ہے؟ ان ملازمین اور عہدیداروں کے خلاف سخت کارروائی کی جانی چاہئے جو پنچنامہ انجام دینے میں غفلت برت رہے ہیں، لیکن شندے-فڈنویس حکومت اور انتظامیہ دونوں ہی کمزور ہیں۔

پٹولے نے کہا کہ وزیر زراعت کا یہ بیان کہ ریاست میں آبی خشک سالی کا اعلان کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے انتہائی غیر ذمہ دارانہ اور غیر مایوس کن ہے۔ اگر وزیر زراعت مراٹھواڑہ میں کھیتوں کا دورہ کریں تو انہیں معلوم ہوگا کہ وہاں آبی خشک سالی کی صورتحال ہے یا نہیں۔ زرعی زمین نظر نہیں آ رہی، جہاں تک آپ دیکھ سکتے ہیں وہاں پانی ہی پانی نظر آرہا ہے۔ پٹولے نے یہ بھی کہا کہ باوجود اس کے کہ کھیت تالاب بن گئے ہیں اور فصلوں کو بھاری نقصان پہنچا ہے، یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ مہاراشٹر کے وزیر زراعت اس طرح کے بیانات دے رہے ہیں۔اس کا مطلب ہے کہ وزیر زراعت کسانوں اور ان کے مسائل کے بارے میں کچھ نہیں جانتے ہیں۔