ناگپور: کلیان کے یوگی دھام سوسائٹی میں ایک مراٹھی شخص کے ساتھ مارپیٹ اور ناانصافی کے واقعے کا اسمبلی میں سخت نوٹس لیتے ہوئے نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار نے کہا ہے کہ مہاراشٹر شیو-شاہو-پھولے-امبیڈکر کا ہے۔ یہاں کسی مراٹھی شخص کے ساتھ ناانصافی برداشت نہیں کی جائے گی۔ جو معلومات ایوان میں پیش کی گئی ہیں، ان کی جانچ کی جائے گی اور مراٹھی شخص کے ساتھ ناانصافی کرنے والے ‘اس’ افسر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، چاہے وہ کتنے ہی بڑے باپ کا بیٹا کیوں نہ ہو۔ اس کارروائی کے ذریعے مہاراشٹر کے ہر مراٹھی شخص کا وقار اور عزت برقرار رکھی جائے گی۔
اجیت پوار نے اسمبلی میں یہ بیان دیتے ہوئے ریاستی حکومت کا واضح موقف پیش کیا اور یقین دہانی کرائی کہ اس معاملے میں فوری کارروائی کے احکامات دیے جائیں گے۔ واضح رہے کہ کلیان کے یوگی دھام سوسائٹی میں ایک مراٹھی شخص کے ساتھ مارپیٹ اور ناانصافی کا معاملہ پوائنٹ آف انفارمیشن کے ذریعے ایم ایل اے سنیل پربھو نے اسمبلی میں پیش کیا۔ اس پر جواب دیتے ہوئے اجیت پوار نے کہا کہ ایوان کے رکن سنیل پربھو نے ایک اہم مسئلہ اٹھایا ہے۔ یہ مہاراشٹر ‘شیو-شاہو-پھولے-امبیڈکر’ کا مہاراشٹر ہے۔ یہاں کسی مراٹھی شخص کے ساتھ ناانصافی برداشت نہیں کی جائے گی۔ ایوان میں دی گئی معلومات فوری طور پر جانچ کرائی جائیں گی اور ناانصافی کرنے والے ‘اس’ افسر کو معاف نہیں کیا جائے گا، چاہے وہ کتنے ہی بڑے باپ کا بیٹا ہو۔ اس پر سخت کارروائی کی جائے گی۔
نائب وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ ریاستی انتظامیہ اس بات کو یقینی بنائے گا کہ ہر مراٹھی شخص کا وقار محفوظ رہے۔ میں ایوان کو یقین دلاتا ہوں کہ حکومت اس معاملے میں فوری اقدامات کرے گی۔ اجیت پوار کے اس سخت موقف نے مہاراشٹر کے مراٹھی عوام میں ایک مضبوط پیغام پہنچایا ہے کہ ان کے وقار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
