MPCC Urdu News 15 Dec 23

کانگریس کے یوم تاسیس پر 28 دسمبر کو ناگپور میں کانگریس کی میگا ریلی:کے سی وینوگوپال

قومی صدر ملکارجن کھرگے، سونیا گاندھی، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کی شرکت

میگاریلی میں ریاست بھر سے کانگریس کے10/ لاکھ کارکنان شرکت کریں گے: نانا پٹولے

ناگپور ریلی سے کانگریس پارلیمانی انتخاب کا بگل بجائے گی

ناگپور: کانگریس پارٹی کی یوم تاسیس کے موقع پر 28 دسمبر کو ناگپور میں ایک میگا ریلی کا انعقاد کیا گیا ہے،جس میں کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے، کانگریس پارلیمانی پارٹی کی صدر سونیا گاندھی، کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی، کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی، کانگریس پارٹی کے تمام وزرائے اعلیٰ، تمام ورکنگ کمیٹی کے اراکین، قانون ساز پارٹی کے قائدین، اپوزیشن لیڈران شریک ہونگے۔یہ اطلاع آل انڈیا کانگریس کمیٹی کی تنظیمی جنرل سکریٹری کے. سی وینوگوپال نے دیاہے۔

جمعہ کو ناگپور کے ہوٹل لی میریڈین میں منعقدہ میٹنگ میں آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال وسابق مرکزیوزیرمکل واسنک کی موجودگی میں کانگریس کے لیڈران کی میٹنگ ہوئی۔ اس میٹنگ میں کانگریس کے ریاستی صدر نانا پٹولے، کانگریس ارکان اسمبلی کے لیڈر بالاصاحب تھورات، اپوزیشن لیڈر وجے وڈیٹی وار، سابق وزیر اعلیٰ اور کانگریس ورکنگ کمیٹی کے رکن اشوک راؤ چوہان، سابق وزیر اعلیٰ پرتھوی راج چوہان، قانون ساز کونسل میں کانگریس پارٹی کے گروپ لیڈر ستیج عرف بنٹی پاٹل، سابق وزیر اور ریاستی کانگریس کے کارگزار صدرنسیم خان، وشواجیت کدم، ریاستی کارگزار صدر پرنیتی شندے، کنال پاٹل، آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے سکریٹری رام کشن اوجھا، ناگپور سٹی کانگریس کے صدر وکاس ٹھاکرے، دیہی ضلع صدر سابق وزیر راجندر ملک، ایم ایل اے بھائی جگتاپ، امر راجورکر، نانا گاونڈے، چیف ترجمان اتل لونڈھے، سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ وشال متیموار، ریاستی جنرل سکریٹری دیوآنند پوار، ابھیجت سپکال اور دیگر لیڈران موجود تھے۔

میٹنگ کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کے سی وینوگوپال نے کہا کہ کانگریس پارٹی کی عوامی حمایت پورے ملک میں بڑھ رہی ہے۔ حال ہی میں چار ریاستوں میں ہوئے اسمبلی انتخابات میں کانگریس پارٹی کے ووٹ شیئر میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔ کرناٹک کے بعد کانگریس نے تلنگانہ میں بھی واضح اکثریت کے ساتھ حکومت بنائی ہے۔بی جے پی کی حکومت آمرانہ انداز میں کام کر رہی ہے۔سوال یہ ہے کہ جب ملک کی پارلیمنٹ محفوظ نہیں ہے تو ملک کیسے محفوظ رہے گا۔کے سی وینوگوپال نے مزید کہا کہ جمہوریت کی مندر پارلیمنٹ پر اب تک دو بار حملہ ہوا ہے اور دونوں بار بی جے پی کی حکومت تھی۔ جب کانگریس سمیت اپوزیشن پارٹیوں کے ارکان نے پارلیمنٹ کی سیکورٹی سے متعلق حکومت سے سوال کیا تو 14 ارکان کو معطل کردیا گیا لیکن ان حملہ آوروں کو پاس دینے والے بی جے پی رکن پارلیمنٹ کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔

اس موقع پر ریاستی صدر نانا پٹولے نے کہا کہ ناگپور میں ہونے والی ریلی میں ریاست بھر سے 10 لاکھ لوگ شرکت کریں گے۔ اس میں کانگریس لیڈران، عہدیداران، کارکنان، مہیلا کانگریس، یوتھ کانگریس، این ایس یو آئی، پارٹی کے تمام سیل اور شعبہ جات ریلی کو کامیاب بنانے کے لیے کام کریں گے۔ چونکہ لوک سبھا انتخابات میں ابھی تین مہینے باقی ہیں، اس لیے یہ ریلی کانگریس کارکنوں میں زبردست جوش اور توانائی پیدا کرے گی۔ پٹولے نے یقین ظاہر کیا ہے کہ ناگپور میں ہونے والی ریلی تاریخی ہوگی اور ملک میں تبدیلی یہاں سے شروع ہوگی۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading