MPCC Urdu News 13 February 23

قصبہ پیٹھ اورچنچوڑ ضمنی انتخابات میں بی جے پی کو ہراکراس کے اقتدار کے غرور کو مٹادیں: ناناپٹولے

ملک توڑنے والے نریندر مودی کا موازنہ ملک جوڑنے والے راہل گاندھی سے کیسے کیا جاسکتا ہے؟

ایم وی اے امیدوار نانا کاٹے کی چنچوڑ میں مشترکہ انتخابی مہم

ممبئی:بی جے پی کے وزراء اور لیڈران کے ذریعے مہاراشٹر کی عظیم شخصیات چھترپتی شیواجی، مہاتما جیوتی با پھلے، ساوتری بائی پھلے کی مسلسل توہین پورے مہاراشٹر کی توہین ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی خود کو بادشاہ سمجھنے لگے ہیں اوراسی دیکھ کر بی جے پی لیڈروں کو بھی اقتدار کاغرور ہوگیا ہے۔مہاراشٹر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر نانا پٹولے نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ قصبہ پیٹھ اور چنچوڑ ضمنی انتخاب میں بی جے پی کو ہراکر ان کے سر پرچڑھے اقتدار کے نشے کو اتاردیں۔ پٹولے نے کہا کہ ہم دیش کو توڑنے والے نریندرمودی کاموازنہ ملک جوڑنے والے راہل گاندھی سے کیسے کرسکتے ہیں؟

قصبہ پیٹھ اور چنچوڑضمنی انتخابات کے لیے مہاوکاس اگھاڑی کی مشترکہ انتخابی جلسہ چنچوڑ میں منعقد ہوئی۔ اس جلسے میں کانگریس کے ریاستی صدر نانا پٹولے، این سی پی اور اپوزیشن لیڈر اجیت پوار اور شیوسینا کے نوجوان لیڈر اور سابق وزیر آدتیہ ٹھاکرے موجود تھے۔ اس موقع پر نانا پٹولے نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے پارلیمنٹ میں یہ جھوٹا الزام لگا کر کہ مہاراشٹر کی وجہ سے کورونا پورے ملک میں پھیلا،ہم سب کو بدنام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت کورونا کے دور میں سو رہی تھی جب کہ مہاوکاس اگھاڑی حکومت نے لوگوں کی مددکی اور انہیں سہارا دیا۔ پٹولے نے کہا کہ گورنر اور وزراء کے ذریعے بی جے پی نے مہاراشٹر کی عظیم شخصیات کی مسلسل توہین کی ہے۔بی جے پی اور اس کی آئی ٹی سیل راہل گاندھی کو بدنام کرنے کے لیے کروڑوں روپے خرچ کرتی ہے لیکن ہمارے لیڈر اس سے ذرا بھی نہیں ڈرتے ہیں۔ کانگریس کے ریاستی صدر نے بی جے پی کے وزیر سدھیر منگنٹیوار کے اس بیان پرکہ راہل گاندھی اور نریندرمودی بہت الگ ہیں اور ان کا موازنہ نہیں کیا جاسکتا،طنزکرتے ہوئے کہا کہ منگٹی وارنے سچ کہا ہے۔ راہل گاندھی کا نریندر مودی سے قطعی موازنہ نہیں کیا جا سکتا کیونکہ راہل گاندھی ملک کو جوڑنے کا کام کر رہے ہیں جبکہ نریندر مودی ملک کو توڑنے کا کام کر رہے ہیں۔ ہمارے لیڈر ملک کے آخری آدمی کو انصاف دلارہے ہیں۔ راہل گاندھی نے کنیا کماری سے کشمیر تک 3 ہزار 500 کلومیٹر کا پیدل یاترا کے دوران لاکھوں لوگوں کے مسائل سنے اور انہیں صبر اور حوصلہ دیا۔ وہیں دوسری طرف جب سے نریندر مودی ملک کے وزیر اعظم بنے ہیں ایک ایک کر کے ملک کے اثاثے بیچ کر ملک چلا رہے ہیں۔وہ آئینی نظام کو تباہ کررہے ہیں۔ نوجوان بے روزگاری کی دلدل میں پھنستے جا رہے ہیں۔ چھوٹے تاجر اور کسان برباد ہو رہے ہیں۔ اس لیے راہل گاندھی اور نریندر مودی کے درمیان کوئی موازنہ نہیں کیا جا سکتا۔

پٹولے نے کہا کہ مرکز کی بی جے پی حکومت جی ایس ٹی کے ذریعے عام لوگوں کے پسینے کا پیسہ اکٹھا کرتی ہے اور صنعتکار دوستوں کے قرض کی ادائیگی کرتی ہے۔ نریندر مودی ہر ایک کے کھاتے میں 15 لاکھ روپے ڈالنے، ہر سال 2 کروڑ نوکریاں دینے، کسانوں کی آمدنی دوگنی کرنے کا وعدہ کرکے اقتدار میں آئے تھے، لیکن اقتدار میں آنے کے بعد بی جے پی لیڈروں نے ان وعدوں کو انتخابی جملہ قرار دیدیا۔کانگریس کے ریاستی صدر نے کہا کہ پمپری چنچوڑ کی ترقی میں کانگریس، این سی پی کا بڑا حصہ ہے۔سابقہ کانگریس واس کی اتحادی حکومتوں اس علاقے میں کئی ترقیاتی کام ہوئے ہیں۔ ایم وی اے حکومت نے بھی اس ترقی کو جاری رکھا لیکن مبینہ ’مہاشکتی‘ کی مدد سے ایم وی اے کی حکومت کا بے ایمانی کے ساتھ تختہ الٹ دیا گیا۔ لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے پٹولے نے کہا کہ اب آپ کو بی جے پی کی ظالم حکمرانی کے خلاف کھڑا ہونا ہوگا اور انہیں سخت سبق سکھانا ہوگا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بابا صاحب امبیڈکر نے ہمیں ووٹ کی تلوار دی ہے، اب اس کا استعمال کریں اور ایم وی اے کے امیدوار رویندر ڈھنگیکر اور نانا کاٹے کو بھاری ووٹوں سے کامیاب بنائیں۔