بی جے پی کو احتجاج کا ڈرامہ کرنے کے بجائے شندے واجیت پوار سے معافی منگوانی چاہئے

بی جے پی کے گناہوں کی فہرست اتنی طویل ہے کہ معافی مانگنے سے ان کے گناہ نہیں مٹیں گے

ممبئی:مہاراشٹر کے نائب وزیراعلیٰ دیویندر فڈنویس اور بی جے پی نے ریاست میں آنے والے پروجیکٹوں کو گجرات بھیج کر ریاست کے نوجوانوں کو نوکریوں سے محروم کرنے کا گناہ کیا ہے۔ مہاراشٹر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر نانا پٹولے نے کہا کہ بی جے پی اور دیویندر فڈنویس کواحتجاج کا ڈرامہ بند کرکے مہاراشٹر کے عوام سے معافی مانگنی چاہئے اور اپنے ساتھی وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے اور نائب وزیراعلی اجیت پوار کو ریاست کے عوام سے معافی مانگنی چاہئے۔

اس ضمن میں بات کرتے ہوئے نانا پٹولے نے کہا کہ بی جے پی نمبر ون جھوٹی پارٹی ہے۔آرایس ایس نے بی جے پی لیڈروں کو جھوٹ بولنے کی تربیت دی ہے شاید اسی لیے بی جے پی کے لیڈر مسلسل جھوٹ بول رہے ہیں۔ پٹولے نے کہا کہ دیویندر فڈنویس نے بھی کنٹریکٹ بھرتی کے معاملے پر لوگوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کی ہے، لیکن ریاست کے لوگ خاص طور سے نوجوان طبقہ بی جے پی کے اس جھوٹ کو اچھی طرح سمجھ رہا ہے۔ ریاست میں 2.5 لاکھ سرکاری عہدے خالی پڑے ہیں مگر بی جے پی حکومت ان عہدوں کو پر تک نہیں کر رہی ہے۔ اساتذہ کی بھرتی کے علاوہ بی جے پی نے پولیس، ایم پی ایس سی، تلاٹھی بھرتی میں بڑے پیمانے پر گھوٹالہ ہوا ہے۔پٹولے نے کہا کہ کچھ نوجوانوں کو دو تین سال سے صرف اس وجہ سے ملازمت حاصل نہیں کر پاتے کہ انہیں تقرری کا لیٹر نہیں ملا ہے۔ ایم پی ایس سی کے معاملے میں بھی ایسا ہی تعطل جاری ہے۔ تحصیلدار اور نائب تحصیلدار جیسے انتہائی ذمہ دار اور اہم عہدوں ایم پی ایس سی کے ذریعے نہ پر کرتے ہوئے کو کنٹریکٹ کی بنیاد پر بھرنے کے لیے جی آر جاری کیا گیا تھا۔ لیکن فڈنویس اب اپنے گناہوں کے لیے دوسروں کو مورد الزام ٹھہرانے کے مقصد سے کنٹریکٹ بھرتی کو لے کر اپوزیشن کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

کانگریس کے ریاستی صدر نے کہا کہ شندے کی قیادت والی بی جے پی حکومت نے ویدانتا فاکسکان، ٹاٹا ایئر بس جیسے کئی بڑے پروجیکٹ مہاراشٹر سے باہربھیج کر ریاست کے لاکھوں نوجوانوں کا روزگار چھیننے کا گناہ کیا ہے۔ کسانوں کی خودکشی میں اضافہ ہوا ہے۔ کسانوں کو ان کی زرعی پیداوار کی صحیح قیمت نہیں مل رہی۔ بی جے پی حکومت کے آنے کے بعد ریاست میں جرائم میں اضافہ ہوا ہے۔مہنگائی اپنے عروج پر ہے۔حکمران ایم ایل اے اور ایم پیز کا دبدبہ بڑھ گیا ہے۔ بی جے پی نے دھوکہ دہی سے مہاوکاس اگھاڑی کی حکومت کو گرانے کا گناہ بھی کیا ہے۔اگر بھارتیہ جنتا پارٹی، دیویندر فڈنویس اور چندر شیکھر باونکولے ان تمام گناہوں کے لیے مہاراشٹر کے 12 کروڑ عوام سے معافی مانگ لیں تو بھی ان کے گناہ نہیں مٹیں گے۔ پٹولے نے یہ بھی کہا کہ ریاست کے عوام بی جے پی کے مکروہ ہتھکنڈوں کو پہچان چکے ہیں اور بی جے پی کے پاپ کا گھڑااب بھر گیا ہے اور عوام اگلے انتخابات میں بی جے پی کو شکست دیئے بغیر نہیں رہیں گے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading