حیدرآباد 15مئی .گرمی سے پریشان حال عوام کے لیے خوشخبری ہے کیونکہ اسکائی میٹ کے مطابق 4 جون کو مانسون کیرل کے ساحل سے ٹکرائے گا اور 10 جون تک مانسون تلنگانہ بھر میں سر گرم ہو جائے گا۔یہ بھی پیش گوئی کی گئی ہے کہ 22 مئی تک مانسون انڈمان نکوبار پہنچ جائے گا اور اس کے بعد مقررہ وقت پر کیرل کے ساحل سے ٹکرائے گا۔ مانسون کے کیرل کے ساحل سے ٹکرانے میں ایک یا دو دن کا وقت آگے پیچھے بھی ہوسکتا ہے لیکن مانسون جون کے پہلے ہفتے میں کیرل کے ساحل سے ٹکرا جائے گا لیکن اس سے زیادہ دیر نہیں ہوگی۔