مالیگاؤں : رمضان المبارک، عیدالفطر سمیت کئی مسائل پر ایم ایل اے آصف شیخ کی کمشنر سے نمائندگی

مالیگاؤں (عامر ایوبی) مالیگاؤں شہر میں جاری مسلمانوں کے مقدس رمضان المبارک میں صفائی نہیں ہو رہی ہے جسکی عام شکایت شہر میں ہے اس لیے رمضان المبارک میں گیلا کچرا اٹھانے کے ساتھ ساتھ گٹروں کی صفائی اور فوری کچرا اٹھانے کا انتظام جلد از جلد کیا جائے جس پر کمشنر نے کہا کہ 5 روز میں سو 100 سے زائد وارث حق کے مزدوروں کو کارپوریشن بھرتی کرنے جارہی ہے تاکہ صفائی ملازمین کی تعداد میں اضافہ ہو اور شہر میں صاف صفائی تیزی سے جاری رہے آصف شیخ نے جہاں صاف صفائی کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا وہیں آج رکن اسمبلی آصف شیخ کی قیادت میں ایک موقر وفد نے مالیگاؤں کارپوریشن کے کمشنر سے ملاقات کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ رمضان المبارک کے اختتام پر مسلمان بڑی تعداد میں عید گاہوں پر جمع ہوکر اللہ تعالیٰ کی عبادت کرتے ہیں نماز ادا کرتے ہیں اس لئے شہر کی تمام عید گاہوں پر صاف صفائی کا معقول انتظام کیا جائے، پانی، لائٹ (الیکٹرک) کے ساتھ ساتھ جراثیم کش دواؤں کا چھڑکاؤ کیا جائے تاکہ مسلمانوں کو کسی بھی قسم کی تکلیف نہ ہو اس پر کمشنر نے جلد کارروائی کرتے ہوئے عید گاہوں پر درکار ضروریات کو پورا کرنے کا تیقن دیا

اسی طرح اس وفد میں اساتذہ کی تنظیم شکشک سنگھ کے ہمراہ آصف شیخ نے کمشنر سے کہا کہ ہائی کورٹ کے احکامات کے باوجود کارپوریشن اساتذہ کو چھٹا پے کمیشن کے مطابق بقایا 9 کروڑ سے زائد کی رقم کیوں ادا نہیں کر رہی ہے؟ کب چھٹا 6 پے کمیشن کا فرق کب ادا کیا جائے گا ؟ آصف شیخ نے کہا کہ اساتذہ کے مسائل جلد حل کئے جائیں جس پر کمشنر نے بروز جمعہ 17 مئی کو رکن اسمبلی کی قیادت میں ایک راؤنڈ ٹیبل میٹنگ کا انعقاد کیا ہے اور اساتذہ کی تنخواہ کا معاملہ حل کرنے کا تیقن بھی دیا ہے اس طرح کی پریس ریلیز بغرض اشاعت دی گئی

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading