مدھیہ پردیش : مبینہ گئو رکشکوں کے ہاتھوں مسلم نوجوانوں کی پٹائی

سری نگر، 25 مئی (یو این آئی) پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ مدھیہ پردیش کے سیونی علاقے میں مبینہ گئو رکشکوں کے ہاتھوں ایک خاتون سمیت تین مسلمان نوجوانوں کی پٹائی سے میں خوف زدہ ہوں۔محبوبہ مفتی نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ‘مدھیہ پردیش میں گئو رکشکوں کے ہاتھوں بے قصور مسلمانوں کی پٹائی کو دیکھ کر میں خوف زدہ ہوں، امید ہے کہ وزیر اعلیٰ کمل ناتھ کا دفتر ان غنڈوں کے خلاف فوری کارروائی کرے گا’۔بتادیں کہ حال ہی میں ایک ویڈیو وائرل ہوا ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مدھیہ پردیش کے ضلع سیونی میں مبینہ گئو رکشک ایک خاتون سمیت تین مسلمان نوجوانوں کو ایک درخت کے ساتھ ایک ایک کرکے باندھ کر لاٹھیوں سے ان کی پٹائی کرتے ہیں۔متاثرین نے الزام لگایا ہے کہ انہیں ‘جے شری رام’ کے نعرے لگانے پر مجبور کیا گیا۔ویڈیو میں سنا جاسکتا ہے کہ نوجوانوں کو مبینہ گئو رکشک ‘جے شری رام’ کے نعرے بار بار لگانے کو کہتے ہیں اور ایک نوجوان کو ان کے ساتھ خاتون کی پٹائی کرنے پر مجبور کیا جاتا ہے۔دریں اثنا پولیس نے اس سلسلے میں ایک کیس درج کرکے ایک قصوروار کو گرفتار کیا ہے اور دیگر قصورواروں کی تلاش شروع کی ہے

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading