خادمین اُمّت ناندیڑ کا لاتور ضلع کے معروف شخصیات کو اعزازات

18

مولانا محمداسماعیل قاسمی کو ’’حضرت ابوہریرہ ایوارڈ‘‘،محمد مسلم کبیر کو ’’آفتاب صحافت ایوارڈ‘‘

مفتی نجم الدین قاسمی اور مولانا حماد قریشی کو مثالی استاذ، غلام غوث خان کو مثالی معلم، دیونیکر شگفتہ انجم کو مثالی معلمہ ایوارڈ۔۔

لاتور(محمد مسلم کبیر)خادمین امت نے اپنی سولہ سالہ روایت کو برقرار رکھتے ہوئے سیرت پروگرام 16کے تحت بھی ریاستی وضلعی ایوارڈز کے ناموں کا اعلان پریس ریلیز کے ذریعے کیاہے۔ ان ایوارڈز میں لاتور ضلع کی معروف شخصیات کے نام بھی شامل ہیں جن میں سماجی، ملّی و دینی خدمات میں عرصہ دراز سے سرگرم شخصیت حضرت مولانا محمد اسماعیل صاحب (مدرسہ مصباح العلوم ،لاتور) کو ریاستی سطح کا ’’حضرت ابو ہریرہؓ ایوارڈ‘ اور گزشتہ 35 برسوں سے صحافت سے منسلک اُردو میڈیا ضلع لاتور کے معروف صحافی محمد مسلم کبیر کو "آفتاب صحافت ایوارڈ” اعلان کیا گیا ہے۔
اسی طرح ناندیڑ کے خادمین اُمّت نے لاتور ضلع سے مثالی استاذ ایوارڈز میں"حضرت مصعب بن عمیر ؓایوارڈ‘‘ مفتی سیدنجم الدین قاسمی( ناظم٬ معہد نعمان بن ثابتؓ ادگیر) اور مولانا محمدحماد قریشی(استاذ٬ مدرسہ قاسم العلوم اُدگیرِ)مثالی معلم: "ابن عباس ؓ ایوارڈ‘‘غلام غوث خان گلاب خان (الامین اُردو ہائی اسکول اُدگیر)مثالی معلمہ "ماں عائشہ صدیقہؓ ایوراڈ‘‘دیونیکر شگفتہ انجم اکرام الدین( پرنسپل٬ الامین ڈی ایڈ کالج اودگیر) کو اعلان کیا ہے۔

لاتور ضلع کے مشہور مصنف اور ماہر استاذ جناب ابوالکلام کمٹھانے نے مذکورہ ایوارڈز کے خطوط تمام ایوارڈ یافتگان تک پہنچائے۔

ان تمام ایوارڈ یافتگان کو 19فروری 2023 کو منعقدہ مرکزی جلسہ سیرت النبیؐ وتفویض اعزازات وتقسیم انعامات، مہمانانِ کرام کے ہاتھوں بمقام انورگارڈن فنکشن ہال ،مال ٹیکڑی روڈ ،دیگلورناکہ ناندیڑ پر اعزازات تفویض کیے جائیں گے۔