بھیونڈی میں نابالغ لڑکی کا اغواء اور عصمت دری معاملے میں دو ملزم گرفتار ، دو دنوں کی ملی پولیس حراست

ڈی سی پی یوگیش چوہان نے شہر کی عوام سے امن وامان برقرار رکھنے کی اپیل کی

بھیونڈی ( ایس اے ):- بھیونڈی کے بھوئی واڑہ پولیس اسٹیشن کی حدود کے ہنڈی کمپاؤنڈ میں ایک نابالغ لڑکی کو اغواء کرکے اس کے ساتھ مسلسل دو ہفتوں تک جبری عصمت دری کرنے کا معاملہ منظر عام پر آنے سے شہریوں میں شدید غم وغصہ پایا جارہا ہے ۔ پولیس نے مغویہ بچی کے والد کی شکایت پر فوری کارروائی کرتے ہوئے لڑکی کو ہنڈی کمپاؤنڈ کے ایک مکان سے برآمد کرکے اس کی فوری طبی جانچ کروائی اور اس معاملے میں سشیل کمار سنتوش سونی (28سال)، اور ارشاد الیاس انصاری( 48سال، رہائش ہنڈی کمپاؤنڈ) کو گرفتار کر کے ان کے خلاف تعزیری دفعات 363,376, (j) سمیت پوکسو ایکٹ 4,8,12 کے تحت کیس درج کر لیا ہے ۔ تاہم ملزم کی گرفتاری کے بعد عوام نے نہ صرف اس کی پان کی دکان توڑ ڈالی بلکہ ملزمین کے خلاف مظاہرے کر انہیں پھانسی دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے علاقے میں ہنگامہ برپا کردیا ۔

پولیس کے مطابق بھیونڈی کے عمرو باغ علاقے میں رہنے والے شخص نے بھوئی واڑہ پولیس اسٹیشن میں 21 نومبر کو شکایت درج کرائی تھی 22 نومبر کو اس کی نابالغ بچی کو نامعلوم ملزموں نے بہلا پھسلا کر اغواء کر لیا ہیں ۔ بھوئیواڑا پولیس نے گناہ رجسٹر نمبر 207/2020 آئی پی سی کی دفعہ 363 کے تحت 12/11/2020 کو 11.59 بجے معاملہ درج کرلیا اور بھیونڈی کے ڈی سی پی یوگیش چوہان کی ہدایت پر پولیس نے مغویہ بچی کی تلاش کے لئے پولیس اہلکاروں کی تین ٹیم تیار کرکے اس کی تلاش شروع کردی ۔ متاثرہ بھیونڈی کے علاقے سے ہی ملی جسے تاریخ 21/11/2020 کو پولیس نے اس کے والدین کے حوالے کردیا ۔ اس سنگین معاملے کی تحقیقات میں بھیونڈی زون 2 کے ڈپٹی پولیس کمشنر یوگیش چوہان اور اسسٹنٹ پولیس کمشنر مغرب کسن گاویت کی رہنمائی میں پولیس نے تفتیش شروع کی ۔ شکایت کنندہ کے پاس سے مزید جانکاری حاصل کرنے کے بعد یہ انکشاف ہوا کہ متاثرہ کو ملزم سشیل کمار سنتوش سونی عمر (28) سال کاروبار پان پٹی رہائش ہنڈی کمپاؤنڈ بھیرو ڈائنگ کے سامنے سمرو باغ اور ملزم ارشاد الیاس انصاری عمر (48) سال کاروبار پان پٹی رہائش خالد سیٹھ کی چال دیوان شاہ درگاہ نے بہلا پھسلا کر متاثرہ کو اغواء کر لے وہیں ملزم سشیل کمار سنتوش سونی نے متاثرہ کی عصمت دری کرنے کا جرم قبول کرلیا۔ جس کے بعد اس معاملے میں پولیس نے آئی پی سی کی دفعہ 376 (j) سمیت پوسکو کی قلم 4,8,12 کی دفعات کا اضافہ کرنے کے بعد فوری طور پر ملزموں کی تلاش کرکے انہیں 24/11/2020 کو گرفتار کرلیا ہے۔ معاملے کی مزید تفتیش بھوئیواڑہ پولیس اسٹیشن کے پولیس انسپکٹر (کرائم) این پی پوار کررہے ہیں ۔
وہی ذرائع کے مطابق دونوں ملزمین کو بھوئی واڑہ پولیس نے 21 نومبر کی رات 11 بجے گرفتار کر جب انھیں تحصیلدار آفس احاطے میں واقع سب جیل لا رہی تھی ۔ اسی دوران کوٹر گیٹ مسجد کے قریب پولیس کی گاڑی خراب ہوگئی اس دوران وہاں ہجوم جمع ہوگیا اور مشتعل افراد نعرے بازی کرنے لگے ۔ عوام کے غم و غصے کو دیکھتے ہوئے پولیس نے ملزمین کو تھانہ کے کاپرباوڑی پولیس اسٹیشن کے لاک اپ میں رکھا اور علاقے میں پولیس کا بندوبست بڑھا دیا گیا ۔ ادھر پولیس نے ملزمین کے خلاف ہنگامہ برپا کرنے اور اس کی پان پٹی کو توڑ پھوڑ کرنے والے 7 سے 8 نامعلوم افراد کے خلاف بھوئی واڈا پولیس اسٹیشن میں تعزیرات ہند کی دفعہ 141، 143 ،149 ،341، 186،188 اور 427 کے تحت مقدمہ درج کیا ہے ۔ جبکہ شہر میں عوام کے غم وغصہ کو دیکھتے ہوئے بھیونڈی کے ڈی سی پی یوگیش چوہان نے عوام سے شہر میں امن وشانتی کی فضا کو برقرار رکھنے کی اپیل کی ہے نیز انہوں نے شہر کے نظم و نسق کی فضا کو مکدر کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا انتباہ بھی دیا ہے ۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading