کنوٹ: نوجوان لڑکا۔ لڑکی کی نعشیں دستیاب

ناندیڑ:18اکتوبر(ور ق تازہ نیوز)کنوٹ تعلقہ کے تیلنگانہ ریاست کی سرحد سے متصل درُگا نگر تانڈا کے ساکنان لڑکا اور لڑکی کی نعشیں ایک درخت سے لٹکی ہوئی ملی ہے ۔ جس کے بعد سارے گاو¿ں میں ہلچل مچ گئی ہے۔ اس معاملے میں، اسلاپور پولیس سٹیشن میں اتفاقی موت کامقدمہ درج کیاگیا ہے۔ریاست تیلنگانہ کے نظام آباد کا اکشے وسنت راٹھوڑ نامی نوجوان پیٹنگ کا کام کرنے اپنی زندگی گزربسرکررہاتھا ۔دسہرہ کے تہور کے مدنظر 17اکتوبر کو درگا نگر تانڈا میں آیا تھا ۔اسی گاو¿ں کی 18سالہ اشونی بابوراٹھوڑ کی نعش بھی پھانسی کے پھندے پر لٹکی ہوئی پائی گئی ۔گاو¿ں کی ایک خاتون آج صبح رفع حاجت سے فارغ ہونے باہر نکلی تو اسے دونوں لڑکا لڑکی کی نعشیں ایک ہی درخت سے لٹکی ہوئی دکھائی دی ۔اس واقعہ کی اطلاع گاو¿ں والوںکو ملنے پرفی الفور اسلاپور پولس اسٹیشن کومطلع کیاگیا ۔ پی آئی رامیشور کائندے نے جائے واردات پہنچ کر دونوں کی نعشوں کو نیچے اتاراا ورپوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال روانہ کردیا ۔ پولس نے فی الحال اتفاقی موت کامقدمہ درج کردیا ہے ۔ دونوں لڑکا لڑکی نے خودکشی کی ہے یا پھر قتل کیاگیا ہے اس بارے میںپولس باریک بینی سے تفتیش کررہی ہے ۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading