کنوٹ: سریکھاراٹھوڑ قتل معاملے میں ویشالی مانے اوراسکا شوہر گرفتار

0 15
ناندیڑ:17ستمبر(ورقِ تازہ نیوز)گوکندا کے شانتی نکیتن انگریزی میڈیم اسکول کی صدرمعلمہ سریکھا وجئے راٹھوڑ عمر 35سال کے قتل کے معاملے میں متنازعہ ویشالی مانے اور اسکے شوہر شیش راو¿ مانے کو لوکل کرائم برانچ کے پی آئی سنیل نکاڑجے اورانکے معاونین نے 17ستمبر کی درمیانی شب حراست میں لے لیا ہے ۔کنوٹ کے عوام نے ملزمین کی 17ستمبر تک گرفتاری نہ ہونے پر شدید احتجاج کاانتباہ دیاتھا جس سے قبل ہی پولس نے کل شب انھیںگرفتار کرلیا۔
ایس پی سنجے جادھو کی قیادت میں نیل نکاڑجے اورانکے دستہ نے کاروائی کرکے اہم ملزمین کو گرفتار کرلیا ہے ۔
پڑھئے سریکھا کے قتل کی تفصیل:23اگست 2018 جمعرات کو صبح نامعلوم افراد نے تیز دھار اسلحہ سے سریکھا کا گلاچیرکر قتل کردیاتھا۔یہ واقعہ کنوٹ کے گوکندا کے شیونگری کالونی میں انکے سیواسدن رہائش گاہ میں رونما ہوا تھا۔ صبح نو تا گیارہ بجے کے درمیان قاتل نے اُن پرحملہ کرکے قتل کیا ۔ کنوٹ پولس نے اس معاملے میں مقتولہ کے شوہر لیکچرار وجئے راٹھوڑ کو تفتیش کےلئے حراست میں لیا ہے ۔ عوام میں ایسی بحث چل رہی ہے کہ قتل کی واردات آپسی رنجش کے سبب کرایہ کے قاتلوں کی مددسے کیاگیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق گوکندا کے شانتی نکیتن انگریزی اسکول کی صدر معلمہ سریکھاوجئے راٹھوڑ ہر رو ز صبح دس بجے اسکول جاتی ہیں ۔
آج جمعرات 23اگست کو صبح دس بجے تک میڈم اسکول نہیں آئی اسلئے اسکول کے ایک معلم راہول واڑھے نے صبح ساڑھے دس بجے میڈم کو کال کیا لیکن آواز کافی آہستہ سنائی دے رہی تھی ۔ آواز ٹھیک سے سنائی نہ دینے پر معلم نے فون کاٹ دیا ۔اسکے بعدروزمرہ کی طرح کپڑے برتن دھونے والی ملازمہ دوپہر بارہ بجے کے بعد گھر آئی ۔اُس نے پہلے گیٹ پر آوازلگائی اسکے بعد گھر کے مین دروازے سے آواز دی لیکن اندر سے کوئی آواز نہیں آئی اسلئے دروازہ ڈھکیل کر اندر داخل ہوئی ۔ سارے گھر گھومنے کے بعد بچوں کے بیڈ روم میںمیڈم کی نعش نظر آئی ۔یہ خوفناک منظر دیکھ کر وہ خوفزدہ ہوگئی کیونکہ میڈم کاگلہ چیردیاگیاتھا ۔ہاتھوں پر زخم کے نشان تھے ۔ یہ بھیانک منظردیکھنے کے بعد وہ گھر سے باہر آئی اورشور مچایا توآس پڑوس کے لوگ جمع ہوگئے انھوں نے فی الفور پولس کو مطلع کیا ۔
پی آئی ویکاس پاٹل اپنی ٹیم کے ہمراہ جائے واردات پہنچ گئے۔اس دوران ناندیڑ کے ڈائمنڈ ٹیلر کاسلائی کردہ سفید شرٹ دستیاب ہوا۔مزید معلومات حاصل کرنے کیلئے ڈاگ اسکواڈ کوطلب کیا ۔شانتی نکیتن اسکول کی صدرمعلمہ وجئے راٹھوڑ کوگندا کے شیونگری علاقہ میں اپنی فیملی کے ساتھ رہتی تھی ۔ انکے شوہر وجئے راٹھوڑ وانوڑا کے جونیرکالج میں لیکچرار ہے ۔اس واقعہ کے بعد کنوٹ پولس نے وجئے راٹھوڑ کوپوچھ تاچھ کیلئے حراست میں لیا ہے ۔