ممبئی ۔18؍ اکتوبر ( پریس ریلیز ) جمعیۃعلماء مہاراشٹر نہ صرف بے قصوروں کی رہائی کیلئے بلکہ قوم و ملت کے فلاح و بہبود اورمعاشرہ کی اصلاح اور سدھار کے لئے ہمیشہ سے فکر مند رہی ہے اوراس سلسلہ میں کوشش کرتی رہتی ہے ،سماج میں پھیلتی گندگی اور بتدریج بڑھتے ہوئے جرائم کی ذمہ دار فحش ویب سائٹوں کے خلاف بھی جمعیۃ علماء نے مہم چھیڑرکھی ہے اس سلسلہ میں جمعیۃ علماء مہا راشٹر کے صدر مولانا حافظ محمد ندیم صدیقی نے اترا کھنڈ ہائی کورٹ کا نوٹیفکیشن کہ تمام فحش ویب سائٹوں پر پابندی عائد کی جائے کو ملک بھر میں نافذ کرنے اور عمل در آمد کرانے کے لئے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس سے درخواست کی ہے تاکہ میں سماج میں پھیلتی فحش کاریوں کا سد باب ہو سکے ۔
مولانا ندیم صدیقی نے مزید کہا کہ گذشتہ کئی سالوں سے سینراور ماہر قانون داں وکلاء پر مشتمل ایک ٹیم جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی نگرانی میں نہ صرف بے قصور نو جوانوں کی رہائی کے لئے جد جہد کررہی ہے بلکہ سماج میں ابھرتی ہوئی ہر برائی کے خلاف بر سر پیکار ہے ،اور مستعدی کے ساتھ اسکے روک تھام اور سد باب کے لئے سر گرم عمل ہے۔بالخصوص فحش ویب سائٹس پر پابندی کے لئے کئی ٹھوس قدم اٹھائے گئے،اترا کھنڈ ہائی کورٹ نے اس معاملہ میں ۲۸؍ اکتوبر ۲۰۱۸ء کو حکم دیتے ہوئے واضح کر دیا تھا کہ ۲۰۱۵ء کے مر کزی حکومت کے نوٹیفکیشن (۳۱؍ جولائی ۲۰۱۵ء ) پر سختی سے عمل در آمد کیا جائے۔
واضح ہو کہ ۳۱ ؍ جولائی ۲۰۱۵ ء کے نوٹیفکشن کے تحت فحش ویب سائٹس پر فوری طور پر پابندی عائد کرنے کی بات کہی گئی تھی لیکن اس پر خا طر خواہ عمل نہیں ہو رہا ہے ،جمعیۃ علماء مہا راشٹر کے صدر مولانا حافظ محمد ندیم صدیقی نے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس جناب رنجن گوگوئی صاحب سے خصوصی طور پر در خواست کی ہے کہ اترا کھنڈ ہائی کورٹ کے نو ٹیفیکیشن پر عمل در آمد کرتے ہوئے تمام فحش ویب سائٹوں کو بند کرایا جائے اور سماج میں فحش اور گندی چیزوں کو بڑھا وا دینے والے ویب سائٹوں اور چینلوں پر پابندی عائد کی جائے ۔