بھیونڈی میں ماہ صیام میں سوائن فلو کا قہر’دو کی موت،

بھیونڈی ( شارف انصاری ):- بھیونڈی میں سوائن فلو نے اپنا قہر برپا کرنا شروع کر دیا ہے ۔اس بیماری کی وجہ سے ابھی تک جہاں دو لوگوں کی موت ہو گئی ہے ۔وہی ایک ہی خاندان کے پانچ افراد اس بیماری کے زد میں آنے کی وجہ سے زیر علاج ہے۔ جس كے بعد کارپوریشن نے کیمپ لگا کر جہاں راحت امدادی کا کام شروع کیا ہے ۔وہی عوامی بیداری کے لئے سوائن فلو سے بچاؤ کے لئے جمعہ کو مسجدوں سے اعلان بھی کیا گیا ۔

واضح ہو کے بھیونڈی کے صمدنگر میں رہنے والے وقار عین الحق عرف پپو شیخ (50)، شبنم وقار شیخ (42)، حنا وقار شیخ (22) نیہا وقار شیخ (20)، عمر وقار شیخ (12) کو سوائن فلو سوائین کی بیماری ہو گئی تھی ۔جنکی حالت خراب ہوتے دیکھ وقار شیخ کو علاج کے لئے ممبئی کے سیفی ہسپتال میں جبکہ ان کی بیوی شبنم کو ممبرا کے نجی ہسپتال میں جبکہ ان کے تینوں بچوں کو کلوا کے شیواجی ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔وقار شیخ کی حالت نازک ہونے کے ساتھ ان کے اہل خانہ کی حالت ٹھیک ہونے کی معلومات محکمہ صحت کے ڈپٹی کمشنر پنڈھريناتھ ویكھنڈے نے دی ہے ۔اس سے پہلے تڑالی میں رہنے والے مکیش رام داس چودھری (34) اور ميٹھ پاڑہ میں رہنے والی سمرددھی ستیش واگھمارےکی سوائن فلو بیماری سے ایک ہفتے قبل موت ہوچکی ہے ۔ جسے لے بھیونڈی کے شہریوں خوف و ہراس کا ماحول ہے ۔

کیمپ لگا کر کیا جا رہا ہے ریلیف کا کام:کارپوریشن ڈپٹی کمشنر پنڈھريناتھ ویكھنڈے نے بتایا ہے کہ شہر کے صمد نگر علاقے میں کیمپ لگا کر لوگوں کی جانچ کئے جانے کے ساتھ امدادی کام شروع ہے ۔ انھوں نے بتایا کہ آٹھ لوگوں کی ٹیم یہاں کام پر مصروف ہے ۔ انھوں نے بتایا کہ ابھی تک علاقے کے 150 لوگوں کو سوائن فلو کے بچاؤ کے لئے انجکشن دیا گیا ہے ۔انھوں نے مزید بتایا کہ مذکورہ کیمپ مسلسل آٹھ دن تک چلےگاساتھ ہی ہر ہیلتھ سینٹروں پر سوائن فلو کا انجکشن دستیاب ہونے کے ساتھ مریضوں کی جانچ شروع ہے ۔انھوں نے بتایا کہ اس کے علاوہ عوامی بیداری کے لئے مسجدوں سے جمعہ کی نماز بعد اعلان بھی کیا گيا ۔ادھر سوائن فلو کی خبر کے بعد کارپوریشن کمشنر منوہر ہیرے نے ڈاکٹروں، اور محکمہ صحت کے لوگوں کی میٹنگ لے کر سوائن فلو کے خاتمے پر جنگی پیمانے پر کام کرنے کا حکم دیا ۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading