بیرسٹراسدالدین اویسی رکن پارلیمنٹ حیدرآباد و صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین نے بی جے پی کے صدر امیت شاہ کو چیلنج کیا کہ وہ حیدرآباد سے مقابلہ کریں۔ انہوں نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا’’ حیدرآباد اور تلنگانہ کے عوام تمہاری حکمت عملی کو شکست دیں گے‘‘۔انہوں نے کہاکہ مجلس ان انتخابات میں کامیابی حاصل کرے گی اور بی جے پی پانچ اسمبلی نشستیں بھی برقرار نہیں رکھ پائے گی ۔ انہوں نے سوال کیا کہ پٹرول کی قیمتوں پر قابو پانے ،نوجوانوں کو روزگارفراہم کرنے کے لئے کیاحکمت عملی اختیار کی گئی ہے