سعودی عرب کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارش سے معمول کی زندگی متاثر

سعودی عرب کے بیشتر بڑے شہروں میں ہونے والی بارش سے معمول کی زندگی معطل ہوکر رہ گئی ہے۔ ریاض ، الباحہ ، مکہ مکرمہ، طائف ، العرضیات ، اللیث، الخرمہ اور جدہ میں جمعہ کو موسلا دھار بارش ہوئی۔ ریاض میں ژالہ باری کا سلسلہ بھی رہا۔ دار الحکومت کی سڑکیں زیر آب آ گئیں۔ سیلاب کے باعث شہر کے بیشتر انڈر پاس ڈوب گئے۔ کئی سڑکوں پر ٹریفک معطل ہو کر رہ گیا۔

ریاض محکمہ ٹریفک نے گاڑیوں کے ڈرائیوروں کو مشرقی سرکلر روڈ کے انڈر پاس و چوراہو ں ، دیراب روڈ او رمغربی سرکلر روڈ کی طرف موڑ دیا۔ یہاں موسلا دھار بارش کی وجہ سے شاہراہیں بند ہوگئیں جبکہ انڈر پاس میں بہت ساری گاڑیاں ڈوب گئیں اور شہر کے مختلف مقامات جھیل کا منظر پیش کرنے لگے۔ موسلادھار بارش میں 93افراد پھنس گئے تھے، جنہیں بچا لیا گیا، 71گاڑیوں کو نقصان پہنچا جبکہ شارٹ سرکٹ کے 34واقعات ریکارڈ پر آئے۔ الشرقیہ ، القصیم، حدود شمالیہ، مدینہ منورہ، حائل، الجوف، الریاض، جازان، تبوک، نجران، عسیر، الباحہ او رمکہ مکرمہ میں تیز ہواؤں کے ساتھ ژالہ باری بھی ہوئی۔ بعض مقامات پر درمیانے درجے اور دیگر مقامات پر تیز بارش دیکھنے میں آئی

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading