ناندیڑ:مرکزی خانقاہ کلاں امام سلسلۃ العاشقان مکہاشاہی مداری بسلسلۃ العالیہ جعفریہ طیفوریہ بدیعۃ المداریہ طبقاتیہ جامع السلاسل بامشہور بڑی درگاہ شریف گادی (گاڑی) پورہ ناندیڑ میں آج بتاریخ 8 / جون 2024 / بروز ہفتہ بعد نماز عشاء ماہانہ درس تفسیر قرآن مجید منعقد ہوگی۔
خصوصی خطاب حضرت علامہ مولانا حافظ وقاری ڈاکٹر قاضی سید شاہ مرتضیٰ علی صوفی حیدر پاشاہ قادری مدظلہ العالی ( معتمد سیدالصوفیہ اکیڈمی و پرنسپل ایس،ایم،وی،کالج حیدرآباد،دکن ) اپنے مخصوص انداز میں درس قرآن مجید دیں گے اور تفسیر بیان کریں گے۔
صاحب سجادہ نشین و متولی بڑی درگاہ شریف تقدس مآب حضرت سید شاہ محمد نصیرالدین شمیم حسینی جعفری مداری المکہاشاہی جامع السلاسل حفظه الله نے ملت اسلامیہ سے معہ دوست احباب اس بابرکت درس تفسیر قرآن مجید میں شرکت فرماکر اپنے دلوں کو قرآن اور صاحب قرآن کے انوار سے منور و مجلیٰ کرنے کی اپیل فرمائی ہیں۔(نوٹ : مسجد کلاں بڑی درگاہ شریف میں عشاء کی جماعت 9:45 منٹ پر قائم ہوگی )