8دنوں سے قدیم شہر ناندیڑمیں نلوں کوپانی نہیں!

ناندیڑ:10جون ۔( ورق تازہ نیوز)اس وقت شہر ناندیڑ تکلیف دہ پریشان کن قلت آب سے گزرہاہے اُس پر طرفہ تماشہ یہ کہ گرمی میں شدت جاری ہے ہے ۔ہر شخص بے حال اور بدحال ہے ۔ایک ایک بوند پانی کیلئے شہریان ترس رہے ہیں سب سے زیادہ براحال قدیم شہر کے شہریان کا ہے ۔ پورا قدیم شہر جو گنجان آبادی والا علاقہ کہلاتا ہے ۔گزشتہ 10 دنوں سے پانی کےلئے ترس رہا ہے۔ اسی دوران یہ خبر آئی کہ ضلع انتظامیہ اور میونسپل کارپوریشن کے حکام سدیشور ڈیم سے وشنوپوری ڈیم میں پانی پہونچانے کی کوشش کررہے ہیں ۔ میونسپل کارپوریشن کے محکمہ سربراہی آب کے عہدیداران کا کہنا ہےکہ سدیشور ڈیم کاپانی لانے میں چند رکاوٹیں ہیں جنہیں دور کرنے کیلئے جنگی پیمانے پر کام جاری ہے ۔اسی دوران قدیم شہر کے کچھ علاقوں میں ٹینکروں سے پانی فراہم کیاجارہا ہے لیکن یہ اونٹ کے منہ میں زیرا کے مترادف ہے ۔

20190610_144811

سدیشور سے وشنوپوری ڈیم 120 کلومیٹر دوری پرہے ۔نالیشور سے8کلومیٹر دور وشنوپوری ڈیم میں نالوں کے ذریعہ پانی پہونچانے کا کام کیاجارہا ہے لیکن پانی پہونچانے کے دوران کچھ پانی کے ضائع ہونے کا خدشہ بھی ہے ۔ چنانچہ شہریان کی نظریں اب سدیشور ڈیم کے پانی کی طرف لگی ہوئی ہیں ۔ دریں اثناءشہر میں ایک ہزار لیٹرپانی 500تا600 روپے میں فروخت ہورہا ہے اور لوگ اتنا مہنگاپانی خریدنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ روزمرہ کی ضرورت کےلئے پانی درکار ہے ۔ پانی خریدنے کےلئے بھی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہے ۔ پیشہ ور پانی فروش آرڈردینے کے 12گھنٹوں بعد پانی فراہم کررہے ہیں ۔لیکن شہر کے اراکین اسمبلی ‘ نو منتخب رکن پارلیمان ‘میئر ڈپٹی میئر اور اسٹینڈئنگ کمیٹی چیرمین پانی کی قلت دور کرنے پر کوئی توجہ نہیں دے رہے ہیں ۔ ا سلئے شہریان میں غصہ اور برہمی پائی جاتی ہے ۔ قدیم شہر کے جو محلے پانی کی شدید قلت سے متاثر ہوئے ہیں ان میں گاڑی پورہ ‘ پرانا مونڈھا‘ سائی نگر ‘ شانتی نگر ‘ زیر قلعہ‘ عرب گلی ‘فتح برج‘اتوارہ بازار‘چراغ گلی ‘غنیم پورہ ‘ ہتائی کربلا ‘ رنگارگلی ‘چوپالہ ‘ منڈھائی ‘ گنج ‘ منیار گلی اوراس سے متصل علاقے شامل ہیں۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading